ویڈیوز

قومی آواز بلیٹن: ممبئی میں لوکل ٹرین سروس پھر شروع؛ کورونا اکتوبر میں ہوگا عروج پر؛ کورونا ٹیسٹ صرف 30 منٹ میں

پیش خدمت ہیں آج کی کچھ اہم خبریں: ممبئی میں محدود پیمانے پر لوکل ٹرین سروس دوبارہ شروع ہوئی؛ ہندوستان میں ابھی نہیں رکنے والا کورونا کا قہر، اکتوبر میں ہوگا عروج؛ کورونا ٹیسٹ صرف 30 منٹ میں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی میں محدود پیمانے پر لوکل ٹرین سروس دوبارہ شروع ہوئی

ممبئی شہر کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرین کی سروس آج 84دن بعد دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ یہ لوکل ٹرین کی سروس خاص طور سے مہاراشٹرحکومت کے ان ملازمین کے لئے شروع کی گئی ہے جو ضروری خدمات میں مصروف ہیں۔ 23 مارچ سے بند لوکل ٹرین سروس کے تعلق سے فیصلہ لیا گیا ہے کہ 146 ٹرین ویسٹرن ریلوے اور 200 ٹرین سینٹرل ریلوے چلائے گا۔سماجی دوری یعنی سوشل ڈسٹینسنگ کو یقینی بنانے کے لئے صرف 700 لوگوں کو ہی ایک ٹرین میں سفر کی اجازت ہوگی جبکہ 12 باگی والی ٹرین میں 1200 مسافر سفر کر سکتےہیں۔ ادھر مہارشٹر حکومت نے ریاست میں تعلیمی سال شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے زیادہ تر حصوں میں ڈجیٹل کلاس شروع کرنے کا پروگرام ہے اور گاؤں دیہات میں پوری احتیاط کے ساتھ کلاس میں تعلیم دینے کا انتظام کیا جائے گا۔

Published: undefined

ہندوستان میں ابھی نہیں رکنے والا کورونا کا قہر، اکتوبر میں ہوگا عروج

ہندوستان میں جس تیزی کے ساتھ کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں اس سے لوگ بری طرح خوفزدہ ہیں۔ سبھی کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ آخر کب تک کورونا کا قہر یوں ہی چلتا رہے گا۔ اس سلسلے میں آئی سی ایم آر (انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ) کا ایک نیا مطالعہ سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا اکتوبر مہینے کے شروع میں اپنے عروج پر ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب ہندوستان میں کورونا انفیکشن کےعروج پر پہنچنے کی مدت 34 سے 76 دن آگے شفٹ ہو گئی ہے۔ گویا کہ اگر لاک ڈاؤن نہیں ہوتا تو ملک میں کورونا کے معاملے جولائی کے وسط میں عروج پر ہوتے۔

ہندی نیوز پورٹل ’جن ستّا‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق یہ مطالعہ آئی سی ایم آر نے پی جی آئی چنڈی گڑھ اور نیشنل کووڈ-19 ٹاسک فورس، آپریشن ریسرچ گروپ کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے بعد جب سے اکونومی کو پھر سے شروع کرنے کی کوششیں ہو رہی ہے، تب سے ممبئی، دہلی اور چنئی میں کورونا کے معاملوں میں تیزی آئی ہے ۔

Published: undefined

لاک ڈاؤن نے ثابت کیا کہ ”لاعلمی سے زیادہ خطرناک تکبر ہے“... راہل گاندھی

راہل گاندھی نے لاک ڈاؤن کے مسئلہ پر ایک مرتبہ پھر مرکز کی مودی حکومت کی تنقید کی ہے ۔راہل گاندھی نےمودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے البرٹ آئنسٹائن کا ایک قول شیئر کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ”یہ لاک ڈاؤن ثابت کرتا ہے کہ لاعلمی سے زیادہ خطرناک تکبر ہے- البرٹ آئنسٹائن“۔واضح رہے راہل گاندھی فروری سےہی حکومت کو اس وبائی وائرس کے تعلق سے انتباہ بھی کر رہے ہیں اور مشورہ بھی دے رہے ہیں ۔

Published: undefined

اب صرف تیس منٹ میں ہوگی کورونا کی جانچ

انڈین کاؤنسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے ریپڈ اینٹیجن ڈیٹیکشن ٹیسٹ کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔اس کے تحت اب کورونا کی جانچ صرف تیس منٹ میں ہو جائے گی۔آئی سی ایم آر نے اینٹیجن ڈیٹیکشن ٹیسٹ کی سفارش کی ہے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق اس جانچ میں آنی والی رپورٹ کو صحیح مانا جائے گا۔یہ ٹیسٹ کٹ کوریا کی ایک کمپنی نے تیار کی ہے۔ واضح رہے جانچ کے لئے خون کا سیمپل لیا جاتا ہے لیکن اینٹیجن ٹیسٹ کے لئے انسان کا سویب یعنی منہ کی رال کو بطور سیمپل لیا جاتاہے۔آئی سی ایم آر کے مطابق اس جانچ کے نتینجے 99.3فیصد سے زیادہ صحیح ہوتے ہیں ۔

Published: undefined

دہلی میں 20 جون سے روز ہوں گے 18 ہزار کورونا ٹیسٹ

دہلی میں کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور حکومت پر الزام ہے کہ وہ کورونا کی جانچ کم کرا رہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے اس سنگین صورتحال کے پیش نظر ایک ہنگامی میٹنگ کی ۔ اس میٹنگ کے بعد طے کیا گیا کہ 20 جون کے بعد سے دہلی میں یومیہ 18 ہزار لوگوں کی کورونا جانچ ہوگی اور کنٹین مینٹ زون میں گھر گھر جاکر ٹریسنگ اور میپنگ ہوگی۔ادھر ریلوے 15 دن کے اندر 500ریلوے کوچوں کو کووڈ بیڈ بنانے کے لئے فراہم کرا دے گا۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لاک ڈاؤن میں سختی اور بڑھائے جانے کی افواہوں پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی حکومت کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Published: undefined

فرانس میں نسل پرستی کے خلاف زبردست مظاہرہ، کئی افراد زخمی، متعدد گرفتار

فرانس کے کئی شہروں اور راجدھانی پیرس میں نسل پرستی اور پولس کی بربریت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ اس درمیان تازہ مظاہروں میں پولس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کی خبریں سامنے آ ئی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس تصادم میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

فرانس کی راجدھانی پیرس میں مظاہرین بڑی تعداد میں پولس کی بربریت اور نسل پرستی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمع ہوئے۔ اس بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لیے پولس کے ذریعہ کارروائی کی گئی جس کی وجہ سے تصادم کا ماحول بن گیا۔

Published: undefined

قومی آواز کے قارئین و سامعین سے ضروری گزارش ، انتہائی ضروری ہو تو ہی گھر سے باہر جائیں، شکریہ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined