کورونا وائرس صرف ہیلتھ ایمرجنسی کے لیے چیلنج پیش نہیں کر رہا ہے بلکہ یہ معاشی و اقتصادی خطرہ بھی پیش کر رہا ہے اور اس کی وجہ سے ملک کو جنگ جیسے حالات سے رو برو ہونا پڑے گا۔ کووڈ-19 کے حملے میں صرف طلب ہی نہیں، ملک بھر میں سپلائی کا پورا سسٹم ہی منہدم ہو گیا ہے۔ پروڈکشن دھیرے دھیرے بالکل ہی ختم ہو گیا ہے۔ اندازہ ہے کہ کم از کم 14 کروڑ ہندوستانی اگلے مہینوں میں بے روزگار ہو جائیں گے۔
Published: undefined
ہندوستان سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس نے کہرام مچا رکھا ہے۔ اس مہلک بیماری کے خلاف پوری دنیا میں جنگ جاری ہے۔ سبھی ممالک اپنے اپنے طریقے سے اس کے خلاف لڑائی لڑ رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مہلک بیماری کے خلاف دو سب سے اہم ہتھیار ہیں... ایک ہے احتیاط اور دوسرا ٹیسٹ۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں کووڈ-19 انفیکشن کی جانچ کے لیے اب تک 20 لاکھ (2 ملین) سے زیادہ ٹیسٹ کرائے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں جوملک سب سے آگے نظر آ رہا ہے وہ جرمنی ہے۔ جہاں پوری دنیا میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھا جا رہا ہے وہیں جرمنی میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 18ہزار ہونے کے با وجود اموات کی تعداد 2607 ہے۔
Published: undefined
چین میں کتوں کو انسانی کھانے کے دائرے سے باہر نکال کر دنیا کے دیگر مہذب ممالک کا کلچر اپناتے ہوئے پالتو جانوروں میں شامل کیا جا رہا ہے۔ یہ چین کی طرف سے کتوں کے گوشت پر مکمل پابندی کی جانب ابتدائی قدم ہے جس کا مقصد چینیوں کو یہ باور کرانا ہے کہ کتوں کو انسانی استعمال کے مویشیوں کا حصہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔چین کی وزارت زراعت و دیہی امور کی جانب سے مویشیوں کی اس فہرست پر نظرثانی کی جارہی ہے جن کی تجارت گوشت کے لئے کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ نئے نوول کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد چین میں جانوروں کی تجارت اور استعمال پر دو ماہ قبل ہی پابندی لگا دی گئی تھی۔ یہ قدم یہ مان کر اٹھایا گیا تھا کہ جانوروں کے ایک بازار سے ہی کووڈ 19 کی وبا پھیلی تھی۔
Published: undefined
ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران پڑوس میں جانا بھی مشکل ہو رہا ہے، تلنگانہ کی ایک خاتون نے آندھرا پردیش میں پھنسے اپنے لخت جگر کو گھر واپس لانے کے لئے 1400 کلومیٹر سکوٹی چلائی۔ بودھن قصبہ کی اسکول ٹیچر رضیہ بیگم برقع پہن کر اپنے دو پہیے سے نکلیں اور تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ضلع نیلور تک سفر طے کر کے اپنے بیٹے کو واپس لائیں۔ ان کا بیٹا محمد نظام الدین تقریباً دو ہفتوں سے ضلع نیلور کے رحمت آباد میں پھنسا ہوا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined