اتر پردیش کے سنت کبیر نگر پولیس اسٹیشن نے اپنے ایک پولیس اہلکار کی ایک ویڈیو کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔ یہ بیان اس ویڈیو سے متعلق ہے جو انٹرنیٹ پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا تھا جس میں اسے ایک ایسے شخص کی شکل میں دکھایا گیا تھا جو رائفل لوڈ کرنے میں بھی ناکام رہا تھا۔ پولیس اسٹیشن نے میڈیا رپورٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بستی ڈویژن کے ڈی آئی جی آر کے بھاردواج سنت کبیر نگر میں تھانوں کا جائزہ لینے پہنچے تھے۔ انھوں نے موقع پر تعینات پولیس اہلکاروں کو پستول، ٹیئر گن جیسے اسلحے آپریٹ کر کے دکھانے کو کہا۔ اس کے بعد ایس آئی نے ٹھیک ویسا ہی کیا جیسا کہ ہوتا ہے۔ حالانکہ چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر غلط دعووں کے ساتھ ویڈیو کو وائرل کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined