تمل ناڈو میں سمندر کے اندر 60 فیٹ گہرے پانی میں شادی کرنے کا ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تمل ناڈو کے نیلکنرائی ساحل پر یہ شادی عمل میں آئی جو سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہی ہے۔ اس شادی میں دولہا اور دلہن نے سمندر کے اندر 60 فیٹ گہرے پانی میں ایک دوسرے کو ’وَر مالا‘ (پھول کا ہار) پہنائی اور سمندر کو گواہ مان کر قسمیں کھائیں۔ اتنا ہی نہیں، دونوں نے سات پھیرے بھی پانی کے اندر ہی لیے۔
Published: undefined
یقیناً آپ دولہا اور دلہن کا نا جاننا چاہ رہے ہوں گے۔ دولہا کا نام چنّا دورائی اور دلہن کا نام شویتا ہے۔ اس شادی کے دوران دلہن نے جہاں ساڑی پہنی ہوئی تھی، وہیں دولہا روایتی لنگی میں تھا۔ جیسے ہی مہورت ہوا، دونوں نے سمندر میں چھلانگ لگا دی اور 60 فیٹ گہرے پانی میں جا کر ایک دوسرے کو ’وَر مالا‘ پہنا دی۔ واضح رہے کہ چنادورائی ایک لائسنس یافتہ اسکوبا ڈائبر ہیں جب کہ شویتا نے شادی کے لیے خاص طور پر ڈائیونگ سیکھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined