ویڈیوز

قومی آواز بلیٹن: جے شری رام نہ کہنے پر چاقو سے حملہ؛ کیجریوال نے پرائیویٹ اسپتالوں پر پھوڑا ٹھیکرا

پیش خدمت ہیں آج کی کچھ اہم خبریں: بہار میں جے شری رام‘ کا نعرہ نہ لگانے پر بجرنگ دل کارکنان نے کیا چاقو سے حملہ؛ کیجریوال نے حکومت کی نا اہلی کا ٹھیکرا پرائیویٹ اسپتالوں پر پھوڑا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار میں جے شری رام‘ کا نعرہ نہ لگانے پر بجرنگ دل کارکنان نے کیا چاقو سے حملہ

ہندوستان میں مذہبی فرقہ واریت کی خبریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔اب تازہ معاملہ بہار کے چمپارن سے آیا ہے جہاں مبینہ طور پر ’جے شری رام‘ کا نعرہ نہیں لگانے والے اقلیتی طبقہ کے ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ قاتلانہ حملہ کے بعد بیہوش ہو چکے نوجوان کو مردہ سمجھ کر ملزم وہاں سے فرار ہو گئے لیکن کافی جدوجہد کے بعد اس کی جان بچ گئی اور اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

ہندی نیوز پورٹل 'دی کوئنٹ' میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق قاتلانہ حملہ میں بری طرح زخمی ہوئے نوجوان کا نام اسرائیل ہے اور اس کی عمر 18 سال ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے اسے جبراً جے شری رام کا نعرہ لگانے کے لیے کہا اور منع کرنے پر انھوں نے چاقو سے اس کا گلا کاٹنے کی کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ جن لڑکوں نے اسرائیل پر حملہ کیا، ان کا تعلق بجرنگ دل سے ہے۔

Published: undefined

کیجریوال نے حکومت کی نا اہلی کا ٹھیکرا پرائیویٹ اسپتالوں پر پھوڑا

دہلی کے عوام جب دہلی حکومت کے ایپ میں دی گئی معلومات سے پریشان ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں داخلہ کے لئے جوجھ رہے ہیں اس وقت دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سرکاری اسپتالوں پر بولنے کے بجائے پرائیویٹ اسپتالوں کی نکیل کسنے کی بات کہی ہے۔ کیجریوال نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پرایئویٹ اسپتالوں کو کوروناکے مریضوں کا علاج کرنا ہوگا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں بیڈ کو لے کر کالا بازاری ہو رہی ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ ہر پرایئویٹ اسپتال میں دہلی حکومت کا ایک نمائندہ رکھا جائے گا تاکہ وہاں کی صورتحال کی اطلاع حکومت کو مل سکے۔

Published: undefined

بہارمیں اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی این ڈی اے میں شگاف کے آثار!

کورونا قہر کے درمیان بی جے پی نے بہار میں انتخابی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 7 جون کی شام یعنی کل بہار میں ڈیجیٹل انتخابی ریلی کرنے والے ہیں ۔ لیکن اس ریلی سے پہلے ہی بہار سے این ڈی اے میں شگاف کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔ دراصل این ڈی اے کی ایک بڑی حلیف پارٹی ایل جے پی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے ایک بیان دے کر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ چراغ کا کہنا ہے کہ بہار انتخاب میں بی جے پی طے کرے گی کہ قیادت کس کے ہاتھوں میں ہوگی۔ ایل جے پی صدر کے اس بیان کے الگ الگ معنی نکالے جا رہے ہیں۔ چراغ نے کہا ہے کہ وہ ہر فیصلے میں بی جے پی کے ساتھ ہیں، چاہے نتیش کمار کی قیادت جاری رکھنی ہو یا اسے بدلنے کی بات ہو۔

قابل ذکر ہے کہ چراغ پاسوان پہلے بھی نتیش حکومت پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کے والد اور مودی حکومت میں وزیر رام ولاس پاسوان نے نتیش کمار حکومت کے ذریعہ مہاجر مزدوروں کی واپسی نہ کرانے کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔

Published: undefined

دنیا میں کورونا سے 68 لاکھ افرادمتاثر، اموات کی تعداد چار لاکھ کے قریب

عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر میں ساڑے 68 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور اس سے چار لاکھ کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک ساڑے 19 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس سے ایک لاکھ گیارہ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک 6 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 35 ہزار افراد سے زیادہ ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا کی وجہ سے 39 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 1935 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

اس سال فریضہ حج پر لٹکی تلوار، حج کمیٹی نے کی رقم واپسی کی پیشکش

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر سعودی حکومت کی جانب سے حج 2020 کے بارے میں واضح اعلان نہ کیے جانے کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج کو جمع شدہ صد فیصد رقم واپس کرنے کی پیش کش کی ہے۔ اس درمیان مہاراشٹر حج کمیٹی کے چیئرمین نے مطالبہ کیا ہے کہ پانچ مہینے رقم رکھنے کے عوض عازمین حج کو معاوضہ دیا جائے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو افسر مقصود خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ سعودی عرب نے 13 مارچ کو مطلع کیا تھا کہ اس سال حج کے سلسلہ میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،اور عارضی طور پر حج 2020 کو ملتوی کردیاگیا ہے،لیکن اس کے بعد گزشتہ ساڑھے تین مہینے میں سعودی حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ اس کے پیش نظر حج کمیٹی نے ان عازمین حج کی جمع رقم بلا کٹوتی واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز کے قارئین و سامعین سے ضروری گزارش، لاک ڈاؤن کے ضوابط کی پابندی ضرور کریں

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined