مرنال کی بیٹھک کی اس قسط میں ’رافیل کے جنّ‘ کو موضوعِ بحث بنایا گیا ہے۔ ایک اخبار کے انکشاف سے جو ہنگامہ برپا ہوا ہے وہ برسراقتدار طبقہ کو منھ چِڑھا رہا ہے۔ جب سے یہ رپورٹ شائع ہوئی ہے کہ وزارت دفاع تک نے رافیل معاہدہ پر وزیر اعظم دفتر کی مداخلت پر اعتراض کیا تھا، تب سے اپوزیشن نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ اب حکومت وضاحت پیش کرتی پھر رہی ہے، لیکن کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن نئے سرے سے پرزور انداز میں مودی حکومت کو رافیل معاہدہ میں بدعنوانی کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔
اس کے علاوہ بجٹ سیشن کے شروع میں صدر جمہوریہ کی تقریر پر شکریہ کی تجویز پر بحث میں وزیر اعظم نے جو کچھ کہا اسے جمہوری کہنا تھوڑا مشکل ہے۔ وزیر اعظم نے مہاگٹھ بندھن کو ’مہا ملاوٹ‘ کا نام دے کر اتحاد کی پاکیزگی کی بے عزتی کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز