مرنال کی بیٹھک کی اس قسط میں سب سے پہلے گفتگو ہوگی پی ایم نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے والے بیرون ملکی مہمانان کی۔ اس بار BIMSTEC ممالک کے قومی سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے لیکن چین اور پاکستان کو دعوت نہیں دیا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ ہند-پاک رشتوں پر جمی بالاکوٹ کی برف پگھلنے میں ابھی وقت ہے، لیکن چین کو مدعو نہ کرنا حیران کرتا ہے۔
اس کے علاوہ بات پی ایم مودی کے لوک سبھا انتخاب جیتنے کے بعد پہلی تقریر کی جس میں انھوں نے ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس‘ کے ساتھ ہی ’سب کا وِشواش‘ کا ایک نیا نعرہ دیا ہے۔ یہ اچھا نعرہ ہے، لیکن انھیں یقینی بنانا ہوگا کہ اس کا اثر زمینی سطح پر پہنچے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined