ویڈیوز

ویڈیو— نوٹ بندی کے ایک سال بعد بھی غیر یقینی کے بادل کیوں؟

حالات دن بہ دن خراب ہی ہوتے گئے اور اب ملک کی معاشی حالت پوری طرح تباہ ہو گئی ہے

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

نوٹ بندی کا ایک سال مکمل ہو چکا ہے لیکن لوگوں کو ابھی تک اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ نوٹ بندی کے بعد غریب عوام، کسان اور مزدور طبقات نے بہت تکلیفیں برداشت کیں، صرف اس لیے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے تو کچھ فائدہ ضرور ہوگا۔ لیکن حالات دن بہ دن خراب ہی ہوتے گئے اور اب ملک کی معاشی حالت پوری طرح تباہ ہو گئی ہے۔ روزگار ختم ہو رہے ہیں، مہنگائی بڑھ رہی ہے، بدعنوانی میں بھی کوئی کمی نہیں ہے، حتیٰ کہ کالے دھن پر بھی شکنجہ نہیں کسا جا سکا۔ گویا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس معاملے میں پوری طرح فیل ہو گئے ہیں۔ اپنے اس عمل سے انھوں نے غریبوں کی زندگی تباہ کر دی اور امیروں کے کالے دھن کو سفید بنانے کا راستہ نکال دیا۔ نوٹ بندی کا ایک سال مکمل ہونے پر ’قومی آواز‘ کے ایڈیٹر اِن چیف ظفر آغا، ’نَو جیون‘ کے ڈیجیٹل ایڈیٹر تسلیم خان، ’قومی آواز‘ کے پولٹیکل ایڈیٹر سید خرم رضا اور ’نَو جیون‘ کے اسسٹنٹ ایڈیٹر روہت کمار کے درمیان اہم تبادلہ خیال ہوا۔ آپ بھی دیکھیے یہ ویڈیو۔

Published: 08 Nov 2017, 7:48 PM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Nov 2017, 7:48 PM IST