شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں شاہین باغ کی طرز پر چل رہے مظاہرے کا آج 11واں دن ہے۔ لکھنؤ کا یہ مظاہرہ کئی وجوہات کی بنا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ کے گھنٹہ گھر پر مظاہرہ کر رہی خواتین کے تعلق سے ہی بیان دیا تھا کہ وہ چوراہے-چوراہے پر بیٹھی ہیں اور مرد رضائی اوڑھ کر سو رہے ہیں۔ گھنٹہ گھر مظاہرہ کی کنوینر اور معروف اردو شاعر منور رانا کی بیٹی سمیہ رانا ہیں جن پر ان کی بہن کے ساتھ ہی مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ گھنٹہ گھر مظاہرہ میں شیعہ طبقہ میں خاص مقام رکھنے والے مولانا کلب صادق بھی شرکت کر چکے ہیں اور قابل ذکر یہ ہے کہ ان کے دونوں بیٹوں کے خلاف بھی مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ 26 جنوری (اتوار) کے موقع پر گھنٹہ گھر مظاہرہ میں کافی ہلچل دیکھنے کو ملی اور آزادی کے نعرے بلند ہوتے رہے۔ اس موقع پر خواتین نے حب الوطنی پر مبنی کئی نغمے بھی گائے۔ دیکھیں ویڈیو...
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز