ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی لوگوں کی حالت انتہائی خستہ ہو گئی ہے اور اس کی ایک مثال گزشتہ پیر کے روزہ اتر پردیش واقع مشہور شہر آگرہ میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک دودھ والے کا برتن رام باغ چوراہے پر گر گیا۔ برتن گرنے کی وجہ سے سڑک پر دودھ بہہ گیا اور پھر اس دودھ کو حاصل کرنے کے لیے ایک غریب آدمی مٹی کا برتن لے کر پہنچ گیا۔ وہ دودھ کو دونوں ہاتھوں سے اٹھا کر اس مٹی کے برتن میں ڈالنے لگا۔ قابل ذکر ہے کہ ایک طرف یہ غریب دودھ کو اٹھا کر برتن میں رکھ رہا تھا اور اسی کے قریب کچھ کتے اپنی بھوک و پیاس مٹانے کے لیے دودھ پی رہے تھے۔ یہ منظر دل کو رلا دینے والا تھا جو ظاہر کرتا ہے کہ لاک ڈاؤن میں غریب کس تنگ حالی اور فاقہ کشی کی حالت میں ہیں۔ اس پورے واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور کئی میڈیا چینلز نے بھی اس کی خبریں نشر کی ہیں۔ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو...
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined