ویڈیوز

ویڈیو گفتگو: ’’سر سید تحریک سے مراد صرف تعلیمی انقلاب نہیں سماجی، ذہنی اور فکری انقلاب بھی ہے‘‘

ظفر آغا کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو زندگی کی ہر جہت میں سرسید کی فکر کو شامل کرنا ہوگا، اپنے اندرون میں ایک انقلاب پیدا کرنا ہوگا تبھی پسماندگی کے غار سے باہر نکلنا ممکن ہو سکے گا۔

تصویر ویڈو گریب
تصویر ویڈو گریب 

آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی صد سالہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بطور مہمانِ خصوصی وزیر اعظم نریندر مودی کی ’ورچوئل شرکت‘ ہوئی۔ اس حوالے سے کئی طرح کے تنازعے ہوئے، لیکن آج نیشنل ہیرالڈ گروپ کے ایڈیٹر اِن چیف ظفر آغا نے اے ایم یو کی تاریخ اور سرسید تحریک سے متعلق کئی اہم باتیں ’قومی آواز‘ کے مدیر سید خرم رضا کے ساتھ ’گفتگو‘ کے درمیان رکھیں۔ انھوں نے سر سید کے ذہنی افکار اور انقلابی سوچ پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ سر سید تحریک سے مراد صرف تعلیمی انقلاب نہیں ہے، بلکہ اس سے مراد سماجی، ذہنی اور فکری انقلاب بھی ہے۔ مسلمانوں کو زندگی کی ہر جہت میں سرسید کی فکر کو شامل کرنا ہوگا، اپنے اندرون میں ایک انقلاب پیدا کرنا ہوگا تبھی پسماندگی کے غار سے باہر نکلنا ممکن ہو سکے گا۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے ظفر آغا کے ساتھ سید خرم رضا کی گفتگو پر مبنی خصوصی ویڈیو...

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined