اس وقت سردی کا موسم ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔ کئی سرد علاقوں میں جھیل کے اوپر ٹھنڈ کے سبب برف سی جم گئی ہے اور ایسا ہی نظارہ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھنے کو مل رہا ہے جس میں ایک ہرن جمی ہوئی جھیل کے اوپر پھنس جاتا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص بہت احتیاط کے ساتھ ہرن کو جمی ہوئی جھیل پر سے بچا کر محفوظ مقام پر لے جاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
Published: undefined
دراصل ٹوئٹر صارف ڈینی ڈیرانی نے یہ ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں جمی ہوئی جھیل پر ہرن بیٹھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ وہ برف پر چلنے سے قاصر ہے جسے ایک شخص دھیرے دھیرے دھکا دیتا ہے، جس سے پچھلتا ہوا ہرن جھیل کے کنارے پر پہنچ جاتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ڈینی نے لکھا ہے ’’آپ ایک شخص کے ذریعہ ہرن کو بچاتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں جو جمی ہوئی جھیل پر پھنسے ہرن کو واپس محفوظ جگہ لے جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
ویڈیو میں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ جب شخص بیٹھے ہوئے ہرن کو دھکا دیتا ہے تو وہ آرام سے بیٹھا رہتا ہے اور کوئی حرکت نہیں کرتا۔ علاوہ ازیں وہ شخص بھی کافی دھیرے دھیرے چلتا ہے تاکہ جمی ہوئی برف ٹوٹ نہ جائے اور کسی طرح کے خطرہ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہرن کو بہ حفاظت جھیل کے کنارے پہنچانے والا شخص جیسے ہی جھیل کی دوسری طرف پہنچتا ہے تو ہرن بھی اچھل کر کھڑے ہونے کی کوشش کرتا ہے، لیکن برف کی پھسلن کے سبب وہ کامیاب نہیں ہو پاتا۔ پھر اس شخص نے ہرن کو دھکا دے کر جھیل کے دوسری طرف کر دیا تو ہرن نے راحت کی سانس لی۔
Published: undefined
’این بی سی‘ نے اس شخص سے بات کی جس نے ہرن کو بچایا اور بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کا نام جل لنیکار ہے۔ جل نے بات چیت کے دوران بتایا کہ ’’وہ (ہرن) جدوجہد کر رہا تھا اور اسے برف سے نکلنے میں مدد کی ضرورت تھی۔ میں نے اس کی مدد کرنے کے لیے اس کو دھکا دینا شروع کر دیا اور وہ دھیرے دھیرے کنارے پر پہنچ گیا اور پھر وہاں سے چلا گیا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined