مودی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے پریس کانفرنس کر رپورٹ کارڈ جاری کیا ہے۔ سپریا شرینیت نے کہا کہ آج نریندر مودی حکومت کے 100 دن پورے ہوئے ہیں۔ یہ 100 دن ملک کی معیشت، کسانوں، نوجوانوں، خواتین، انفراسٹرکچر، ریلوے اور اداروں پر بھاری پڑے ہیں۔ ان 100 دنوں میں ثابت ہو گیا کہ نریندر مودی کے پاس ملک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کوئی ویژن نہیں ہے۔
مودی حکومت کے 100 دن عدم استحکام، عدم نتیجہ اور ناپختگی کی علامت ہیں۔ نریندر مودی تشہیر کے دوران اپنے 100 دن کے منصوبہ کا تذکرہ کیا کرتے تھے، لیکن آج ان کے سامنے ناکامیوں کا ایک پلندہ کھڑا ہے۔ اس یو ٹرن حکومت نے کئی نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ریلوے نظام تباہ ہے، خواتین غیر محفوظ ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ یہ آپ کا رپورٹ کارڈ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined