ویڈیوز

پولس ہیڈ کانسٹیبل نے مہاجر مزدوروں کو ’پردیسی پردیسی‘ نغمہ گا کر کیا رخصت، ویڈیو وائرل

احمد آباد پولس میں ہیڈ کانسٹیبل امرت بھائی نے مزدوروں کو اسپیشل ٹرین پکڑنے کے لیے روانہ کرتے وقت ‘پردیسی، پردیسی جانا نہیں’ نغمہ گایا اور اور کہا کہ حالات بہتر ہونے پر وہ واپس ضرور آئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزدوروں کے لیے اب کچھ آسانیاں میسر ہو گئی ہیں جب ریل اور بسوں کے ذریعہ انھیں گھر پہنچانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان گجرات واقع احمد آباد کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں کالوپور ریلوے اسٹیشن کے پاس احمد آباد پولس میں ہیڈ کانسٹیبل امرت بھائی نے انتہائی دلچسپ انداز میں مہاجر مزدوروں کو وداع کیا۔

Published: 16 May 2020, 10:40 PM IST

دراصل امرت بھائی نے بس سے مہاجر مزدوروں کو مزدور اسپیشل ٹرین پکڑنے کے لیے روانہ کرتے وقت انھیں کورونا سے حفاظت اور لاک ڈاؤن پر عمل کیے جانے سے متعلق کچھ اہم جانکاریاں دیں اور پھر 'پردیسی، پردیسی جانا نہیں' نغمہ گا کر انھیں وداع کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وہ ابھی جا ضرور رہے ہیں لیکن انھیں لوٹ کر واپس آنا ہے اور احمد آباد میں دوبارہ ان کا استقبال کیا جائے گا۔ ہیڈ کانسٹیبل امرت بھائی کا یہ انداز لوگوں کو کافی پسند آیا اور یہی وجہ ہے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ آپ بھی دیکھیں ہیڈ کانسٹیبل امرت بھائی کا وہ ویڈیو۔

Published: 16 May 2020, 10:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 May 2020, 10:40 PM IST