ٹینس

فیڈرر نے جیت لیا 98 واں ٹائٹل، نمبر 1 بنے

اسٹٹ گارٹ: گرینڈ سلیم خطابات کے بے تاج بادشاہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے دنیا کی نمبر ایک رینکنگ دوبارہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا 98 واں ٹائٹل بھی جیت لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

36 سال کے ٹینس لیجنڈ نے اتوار کو فائنل میں کینیڈا کے ملوس راونک کو مسلسل سیٹوں میں 6۔4 ،7۔6 سے شکست دے کر اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔فیڈرر کل فائنل میں پہنچ کر نمبر ون رینکنگ حاصل کرنا پہلے ہی یقینی کر چکے تھے اور آج انہوں نے اس کا جشن خطابی جیت کے ساتھ منایا۔

پیر کو جب نئی رینکنگ جاری ہوگی تو فیڈرر اسپین کے رافیل نڈال کو معزول کر نمبر ون بن جائیں گے۔

فیڈرر نے 78 منٹ تک چلے مقابلے میں راونک کو پست کر دیا اور پہلی بارا سٹٹ گارٹ کا خطاب جیتا۔سوئس ماسٹر نے اس خطابی جیت کے ساتھ اشارہ دے دیا ہے کہ وہ اپنا ومبلڈن خطاب بچانے کے لئے تیار ہیں۔

Published: undefined

آٹھ بار ومبلڈن ٹائٹل جیت چکے فیڈرر نے گزشتہ سال ومبلڈن کے اپنے خطابی سفر میں راونک کو شکست دی تھی۔انہوں نے پہلے سیٹ کے تیسرے گیم میں کینیڈین کھلاڑی کی طاقتور سروس توڑی جو انہیں پہلا سیٹ جتانے کے لئے کافی تھی۔دوسرا سیٹ ٹائي بریك میں گیا لیکن فیڈرر نے ٹائی بریك 7۔3 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فیڈرر گراس کورٹ سیشن کی تياری کے لئے پورے کلے کورٹ سیشن سے باہر رہے تھے اور اب وہ پیر سے نمبر ون رینکنگ پر 310 واں ہفتہ شروع کریں گے۔فیڈرر اگر اس کے بعد اپنا گراس کورٹ خطاب برقرار رکھتے ہیں تو وہ ومبلڈن میں 100 واں ٹائٹل جیتنے کے مقصد کے ساتھ اتریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined