کھیل

ایک بار پھر برج بھوشن کے خلاف دنگل کے لئے اترے پہلوان

سابق عالمی چیمپئن ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ ہم رپورٹ کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ  کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرہ کرتے ہوئے پہلوانوں نے  مطالبہ کیا کہ جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقاتی رپورٹ کو عام کیا جائے۔

Published: undefined

بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ سمیت کئی پہلوان جنتر منتر پر جمع ہوئے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی مانیٹرنگ کمیٹی کی رپورٹ کو عام کرے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں سینئر پہلوانوں نے مسٹر سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا تھا، جس کے بعد حکومت نے ان الزامات کی جانچ کے لیے ایم ایس میری کوم کی سربراہی میں چھ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے۔ سابق عالمی چیمپئن ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ ہم رپورٹ کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اتنے سنگین الزام کے باوجود فیڈریشن کون چلا رہا ہے۔ کم از کم حکومت جنسی ہراسانی پر کارروائی کر سکتی ہے۔ ہم انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

Published: undefined

ریو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ساکشی ملک نے کہا کہ خواتین پہلوانوں نے انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کیا ہے لیکن ابھی رپورٹ کا انتظار ہے۔ ایک نابالغ سمیت سات لڑکیوں نے دو دن قبل کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined