کھیل

پہلوان گیتا-ببیتا پھوگاٹ کی بہن ریتیکا پھوگاٹ نے کی خودکشی، اہل خانہ حیران!

ریتیکا پھوگاٹ بھرت پور میں ہوئے کشتی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایک پوائنٹ سے ہار گئی تھی جس کے بعد انھوں نے گھر میں پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔ اس واقعہ سے کھیل طبقہ اور اہل خانہ حیرت میں ہیں۔

ریتیکا پھوگاٹ، تصویر آئی اے این ایس
ریتیکا پھوگاٹ، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان کی اسٹار خاتون پہلوان ببیتا پھوگاٹ اور گیتا پھوگاٹ کی ممیری بہن ریتیکا پھوگاٹ نے ایک کشتی ٹورنامنٹ میں میچ ہارنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔ ان کے اس قدم سے ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ کھیل طبقہ بھی حیرت میں ہے۔ 17 سال کی ریتیکا نے راجستھان کے بھرت پور واقع لوہا گڑھ میں منعقد اسٹیٹ لیول سب جونیئر ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں ریتیکا ایک پوائنٹ سے ہار گئی تھیں۔ اس شکست سے مایوس ہو کر انھوں نے پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق ریتیکا نے بدھ کی رات تقریباً 11 بجے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ انھوں نے اپنے پھوپھا اور درونا چاریہ ایوارڈ یافتہ کوچ مہابیر پھوگاٹ سے کشتی کی ٹریننگ لی تھی۔ مہابیر بھی فائنل کے دن مقابلے کے وقت موجود تھے۔ بہن ریتو پھوگاٹ نے ریتیکا کی موت پر اظہار غم کرتے ہوئے ٹوئٹ پر لکھا ’’چھوٹی بہن ریتیکا کی روح کو بھگوان سکون عطا کرے۔ مجھے اب بھی یقین نہیں ہو رہا ہے کہ آپ (ریتیکا) کے ساتھ کیا ہوا۔ آپ ہمیشہ ہمیں یاد آئیں گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined