کھیل

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کا آسٹریلیائی ویزا منسوخ، وطن واپس

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جمعرات کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ضوابط ضوابط ہیں، خاص طور پر جب بات ہماری حدود کی ہو تو ان ضوابط سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔

تصویر بشکریہ بی بی سی
تصویر بشکریہ بی بی سی 

میلبورن: آسٹریلیائی حکومت نے عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا میں داخل ہونے کے ضوابط پرعمل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد ان کا ویزا منسوخ کرکے انہیں وطن واپس بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جمعرات کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ضوابط ضوابط ہیں، خاص طور پر جب بات ہماری حدود کی ہو تو ان ضوابط سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔ ہماری مضبوط سرحدی پالیسیاں آسٹریلیا کے لیے اہم رہی ہیں۔ ہمارے ملک میں کورونا وبا سے اموات کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے، ہم نے چوکس رہنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔‘‘

Published: undefined

موریسن نے جوکووچ کوآئندہ آسٹرلین اوپن میں مقابلہ کرنے کے لئے کورونا ویکسین کی حیثیت واضح کرنے سے رعایت ملنے کے ایک دن بعد بدھ کو کہا تھا کہ جوکووچ کے لئے کوئی خاص اصول نہیں ہونا چاہیے۔ دریں اثنا، آسٹریلین بارڈر فورس (اے بی ایف) نے بی بی سی کو دیئے ایک بیان میں کہا کہ غیر شہری، جن کے پاس آسٹریلیا میں داخلے کے لیے درست ویزا نہیں ہے یا جن کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے، انہیں حراست میں لیا جائے گا اور آسٹریلیا سے باہر نکال دیا جائے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آسٹریلین اوپن کے دفاعی فاتح اور یورپی ملک سربیا کے شہری جوکووچ نے منگل کو ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ رعایت کی اجازت کے ساتھ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم میں شرکت کے لیے آسٹریلیا جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined