کھیل

ونیش کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے سمجھاؤں گا اور اگلے اولمپک کی تیاری پر راضی کروں گا: مہاویر پھوگاٹ

ونیش پھوگاٹ کے ریٹائرمنٹ پر بجرنگ پونیا نے کہا ہے کہ آپ ہاری نہیں آپ کو ہرایا گیا ہے، دوسری طرف ساکشی نے اس ہار کو ہر بیٹی کی ہار قرار دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مہاویر پھوگاٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مہاویر پھوگاٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

ونیش پھوگاٹ کو فائنل مقابلے سے قبل نااہل قرار دیئے جانے کے بعد سے جہاں ایک طرف مایوسی ہے وہیں ملک اپنی اس قابل فخر بیٹی کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے جب آج مایوسی کے درمیان کشتی سے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو اس پر ان کے اُستاد اور چچا مہاویر پھوگاٹ کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ ونیش کو کشتی کی باریکی سکھانے والے مہاویر سنگھ پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جب بھی وہ ملک واپس آئیں گی تو انہیں سمجھاؤں گا کہ ابھی اور کھیلنا ہے اور وہ اپنے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بدل لیں۔ ہم ونیش کو دل چھوٹا نہیں کرنے اور ابھی سے ہی 2028 اولمپک کی تیاری میں جٹ جانے کو کہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ ونیش نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیوں لیا؟ اس پر مہاویر نے کہا کہ جو بھی کھلاڑی اس سطح تک پہنچ جاتا ہے اور جب اس طرح کے حالات بن جاتے ہیں تو وہ غصے میں اس طرح کے فیصلے لے لیتا ہے۔

Published: undefined

ونیش پھوگاٹ کے ذریعہ سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ان کے ساتھی پہلوان بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک نے بھی اس سلسلے میں اپنی بات کہی ہے۔ بجرنگ نے کہا کہ ’’آپ ہاری نہیں، آپ کو ہرایا گیا ہے۔‘‘ وہیں ساکشی ملک نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر لکھا ہے کہ ’’ونیش تم نہیں ہاری ہر بیٹی ہاری ہے جن کے لیے تم لڑی اور جیتی۔ یہ پورے بھارت کی ہار ہے۔ ملک تمہارے ساتھ ہے۔ کھلاڑی کے طور پر ان کے جذبے اور جدوجہد کو سلام۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر رہے کہ ونیش پھوگاٹ نے آج اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے انتہائی جذباتی انداز میں لکھا ہے کہ اب ان کی ہمت ٹوٹ چکی ہے۔ اپنے 24 سالہ کیریئر کا تذکرہ کرتے ہوئے وہ لکھتی ہیں ''الوداع کشتی 2024-2001۔'' پھر وہ اپنی ماں کو یاد کر ان سے معافی مانگتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ''ماں کشتی میرے سے جیت گئی، میں ہار گئی۔ معاف کرنا۔ آپ کا خواب، میری ہمت ٹوٹ چکے۔ اس سے زیادہ طاقت نہیں رہی اب۔''

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined