نئی دہلی: دہلی پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے اسسٹنٹ سکریٹری رہے ونود تومر نے مبینہ جنسی ہراسانی کے واقعات میں جان بوجھ کر برج بھوشن شرن سنگھ کی حمایت کی! دہلی پولیس نے یہ چارج شیٹ 6 ٹاپ خاتون پہلوانوں کے مبینہ جنسی استحصال کے معاملے میں داخل کی ہے۔ ڈبلیو ایف آئی کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ پر ان خواتین پہلوانوں نے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔
Published: undefined
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق تومر برج بھوشن شرن سنگھ کے ساتھ 6 میں سے 2 شکایتوں میں ملزم ہے۔ چارج شیٹ کے مطابق تومر نے جان بوجھ کر متاثرہ کو 3 مواقع پر برج بھوشن سے ملنے اکیلے بھیجا تھا۔
چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک بار متاثرہ کے شوہر کو برج بھوشن کے دفتر کے باہر روک دیا گیا تھا۔ ونود تومر نے جان بوجھ کر انہیں اپنی بیوی کے ساتھ اندر نہیں جانے دیا۔ اسی دن برج بھوشن نے مبینہ طور پر متاثرہ کو ہراساں کیا۔ اگلے دن بھی تومر نے متاثرہ کے شوہر کو دفتر میں داخل نہیں ہونے دیا اور اس دن بھی متاثرہ کا مبینہ طور پر استحصال کیا گیا۔
Published: undefined
اسی دوران دوسری بار کوچ کو متاثرہ کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ متاثرہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ تومر پہلے برج بھوشن کے چیمبر میں گئے۔ پھر اسے وہاں اکیلا بلایا اور جان بوجھ کر کوچ کو اندر جانے سے روک دیا۔ متاثرہ نے بتایا کہ اس دن برج بھوشن نے اس سے فحش طریقوں سے جنسی خواہش کا مطالبہ کیا۔
تومر گزشتہ 20 سالوں سے ڈبلیو ایف آئی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی)، 109 (گمراہ کن)، 354 (عورت کی عزت کو مجروح کرنا) اور 354 اے (جنسی ہراسانی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ تومر نے پوچھ گچھ کے دوران اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ برج بھوشن شرن سنگھ کو آئی پی سی کی دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی)، 354 (عورت کی عزت کو مجروح کرنا)، 354 اے (جنسی طور پر ہراساں کرنا) اور 354 ڈی (پیچھا کرنا) کے تحت جنسی زیادتی، چھیڑ چھاڑ اور تعاقب جیسے جرائم کے لیے سزا مل سکتی ہے۔
اس سے پہلے اس کیس کی سماعت 7 جولائی کو دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ میں ہوئی تھی۔ عدالت نے برج بھوشن شرن سنگھ اور ڈبلیو ایف آئی کے اسسٹنٹ سکریٹری ونود تومر کو بھی معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے سمن جاری کرتے ہوئے دونوں کو 18 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined