کھیل

اولمپکس کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی پہلوان بنی ونیش پھوگاٹ، ہندوستان کا ایک اور تمغہ یقینی

ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ریسلر ہیں

<div class="paragraphs"><p>سیمی فائنل میں کیوبا کی پہلوان سے مقابلہ کرتیں ونیش پھوگاٹ / Getty Images</p></div>

سیمی فائنل میں کیوبا کی پہلوان سے مقابلہ کرتیں ونیش پھوگاٹ / Getty Images

 
Sarah Stier

پیرس: ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ریسلر ہیں۔ انہوں نے خواتین کی 50 کلوگرام فری اسٹائل 50 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں کیوبا کی یوسنلیس گزمین لوپیز کو 5-0 سے شکست دی۔ ونیش کے فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی ہندوستان کا تمغہ یقینی ہو گیا ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں، ونیش پھوگاٹ نے پری کوارٹر فائنل یعنی راؤنڈ آف 16 ریسلنگ مقابلے میں جاپان کی ٹوکیو 2020 کی چیمپئن یوئی سوساکی کو 3-2 سے شکست دی جبکہ کوارٹر فائنل میں انہوں نے 2019 کی یورپی چیمپئن یوکرین کی اوکسانا لیوچ کو 7-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

Published: undefined

ونیش پھوگاٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں لگاتار 3 گولڈ جیتے ہیں۔ انہوں نے یہ گولڈ 2014 گلاسگو، 2018 گولڈ کوسٹ اور 2022 برمنگھم گیمز میں جیتا تھا۔ اس کے علاوہ ونیش نے 2018 جکارتہ ایشیائی کھیلوں میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔ ایشین چیمپئن شپ 2021 میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ انہوں نے ایشین چیمپئن شپ میں 3 چاندی کے تمغے بھی جیتے تھے۔ ونیش پھوگاٹ اب تک عالمی چمپئن شپ میں صرف دو بار کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ اب اس نے اولمپکس میں بھی تمغے کو یقینی بنایا ہے اور تمام ہندوستانیوں کو امید ہے کہ وہ طلائی تمغہ ہی جیتیں گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ہندوستان نے اب تک پیرس اولمپکس میں 3 تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ تینوں ہی تمغے کانسے ہیں اور تینوں ہی ہندوستانی شوٹروں نے جیتے ہیں۔ دو تمغے منو بھاکر نے جیتے ہیں، ایک انہوں نے سنگل مقابلہ میں جبکہ دوسرا سربجوت سنگھ کے ساتھ مل کر جیتا۔ جبکہ تیسرا تمغہ سوپنل کوسالے نے اپنے نام کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined