کھیل

ونیش پھوگاٹ کے استقبال کے لیے ان کا گاؤں 'بلالی' سج دھج کر تیار، تہوار جیسا ماحول

گاؤں میں استقبال کے ساتھ لڈو سمیت کئی لذیذ پکوان بنانے اور اعزاز میں کھیل اسٹیڈیم میں ایک تقریب کے انعقاد کی بھی تیاری کی گئی ہے۔

ونیش پھوگاٹ، تصویر آئی اے این ایس
ونیش پھوگاٹ، تصویر آئی اے این ایس 

ونیش پھوگاٹ پیرس سے ہندوستان پہنچ چکی ہیں۔ دہلی ہوائی اڈے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اس کے بعد ان کے گاؤں بلالی تک استقبال کی تیاری کی گئی ہے۔ گاؤں والے بھی اپنی اس پہلوان بیٹی کے استقبال کے لیے پُرجوش ہیں اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ وطن واپسی پر ونیش پھوگاٹ بھی کافی جذباتی نظر آئیں۔ انہوں نے عوام سے مل رہی اس محبت پر کہا کہ "میں ملک کے سبھی باشندوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں بہت خوش قسمت ہوں۔"

Published: undefined

ونیش پھوگاٹ کے استقبال کے انتظار میں نظریں لگائے ان کے گاؤں میں اس وقت تہوار جیسا ماحول ہے اور یہ سج دھج کر پوری طرح تیار ہے۔ گاؤں میں لڈو سمیت کئی لذیذ پکوان بنانے کی تیاری ہے۔ ونیش کے اعزاز میں گاؤں کے کھیل اسٹیڈیم میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ونیش کی والدہ پریم لتا پھوگاٹ نے کہا کہ "ہم خوش ہیں، پورا ملک اس کی خوب تعریف کر رہا ہے، میری بیٹی نے ملک کے لیے اچھا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ اس بار گولڈ میڈل کی دعویدار تھی، پورا گاؤں اس کی تعریف اور استقبال کا انتظار کر رہا ہے، رشتے دار لڈو بنا رہے ہیں۔"

Published: undefined

واضح ہو کہ ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپکس 2024 میں کشتی مقابلے کے فائنل میں پہنچ چکی تھیں لیکن میچ سے قبل ان کا وزن 100 گرام زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں نااہل قرار دے دیا گیا تھا اور وہ فائنل کھیلنے سے محروم ہوگئی تھیں۔ نااہل قرار دیے جانے کی وجہ سے ونیش سونا کی امید سے محروم تو ہو ہی گئیں ساتھ ہی انہیں چاندی کے تمغہ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔ حالانکہ انہوں نے اس کے لیے اپیل بھی کی تھی لیکن ان کی اپیل گزشتہ روز خارج کر دی گئی۔ ان سب کے باوجود ہندوستانیوں کو ونیش پھوگاٹ پر فخر ہے اور شائقین کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والوں نے انہیں ملک کا فخر قرار دیتے ہوئے ان کی خوب تعریف کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined