کھیل

سپریم کورٹ نے انڈین فٹبال فیڈریشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرس کو کیا تحلیل

سپریم کورٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کونسل میں 23 اراکین ہوں گے جن میں سے 17 الیکٹورل کالج کے ذریعہ منتخب کیے جائیں گے اور 6 مشہور کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی 

سپریم کورٹ نے پیر کے روز آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے معاملوں کا انتظام و دیکھ رہی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرس (سی او اے) کو تحلیل کر دیا ہے اور اس کے حکم کو رد کرتے ہوئے 28 اگست کو ہونے والے اے آئی ایف ایف انتخاب کو ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ اب نئے اصولوں کے ساتھ انتخابات ہوں گے۔

Published: undefined

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور اے ایس بوپنا کی بنچ نے سی او اے کو ختم کر دیا اور روزانہ کے انتظام کی ذمہ داری اے آئی ایف ایف کے کارگزار جنرل سکریٹری کے حوالے کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ انتخاب کے لیے اے آئی ایف ایف کی ایگزیکٹیو کونسل میں 23 اراکین ہوں گے، جن میں سے 17 اراکین الیکٹورل کالج کے ذریعہ منتخب کیے جائیں گے اور 6 اراکین مشہور کھلاڑیوں میں سے ہوں گے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ وہ فیفا کے ذریعہ اے آئی ایف ایف کی منسوخی کو رد کرنے اور ہندوستان میں مشہور فیفا انڈر-17 خاتون عالمی کپ منعقد کرنے اور ہندوستانی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو بین الاقوامی انعقادات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے لیے حکم جاری کر رہی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ریٹرننگ افسر (آر او)، جنھیں مقرر کیا گیا ہے، انھیں اس کے ذریعہ مقرر آر او مانا جائے گا، کیونکہ انتخاب لڑنے والے فریقین کے ذریعہ کوئی اعتراض درج نہیں کیا گیا ہے اور انتخابی پروگرام کو ایک ہفتہ کی مدت کے لیے آگے بڑھا کر ترمیم کرنے کی اجازت ہے۔ بنچ نے کہا کہ آنے والے انتخاب کے لیے ووٹر لسٹ میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں کی نمائندگی کرنے والے 36 رکن فیڈریشن میں شامل ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined