انقری: کرسچن اتسو کے ترک کلب ’حیات اسپور‘ نے پیر کو کہا کہ گھانا کا ونگر ایک زلزلے کے ملبے میں دبا ہوا ہے۔ اس زلزلے میں ترکی اور پڑوسی شام میں 4000 سے زیادہ افراد کی جان جانے کی خبر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیو کیسل کے سابق کھلاڑی زندہ ہیں لیکن زخمی حالت میں پائے گئے ہیں۔
Published: undefined
اسپورٹس جرنلسٹ صدیک ایڈمز نے ٹوئٹ کیا ’’میں کرسچن اتسو کی انتظامیہ سے اب بھی رابطے میں ہوں۔ اتسو کے ایک ساتھی نے ان سے تصدیق کی ہے کہ کھلاڑی کو ڈھونڈ لیا گیا ہے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ وہ اپنے کلب کی جانب سے جلد ہی سرکاری بیان کی توقع کرتے ہیں۔ سب کی ان کے لئے اور سب کے محفوظ رہنے کے لئے دعائیں ہو رہی ہیں۔‘‘
Published: undefined
31 سالہ اتسو نے ستمبر میں سپر لیگ میں اپنے اسپورٹنگ ڈائریکٹر تانیر ساووت کی قیادت میں شمولیت اختیار کی تھی۔ مصطفیٰ اوزات نے پلے اسپورٹ کو بتایا کہ "ٹینر ساووت اور کرسچن اتسو اب بھی ملبے میں ہیں۔"واضح رہے ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ ملبے سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پیر کی شام کو آنے والی متعدد رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اتسو، جو مبینہ طور پر حیات اسپور کے کھیلوں کے ڈائریکٹر، تانیر ساووت کے ساتھ لاپتہ تھے، زندہ پائے گئے ہیں۔
Published: undefined
دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ’’یہ رپورٹس، تاہم، حیات اسپور کی طرف سے غیر مصدقہ ہیں۔ ٹیم کے ساتھی کریم ایلیسی نے بھی پیر کی رات پوسٹ کی گئی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ دونوں مشکلات میں ہیں۔‘‘
دوسری جانب بارسٹول فٹ بال نے ٹوئٹ کیا ’’کرسچن اتسو زندہ پائے گئے ہیں اور اب انہیں ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ ان کے دائیں پاؤں میں چوٹیں آنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined