کھیل

چوٹی کے ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی دبئی پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2021 کے ناک آوٹ میں

چوٹی کے ہندوستانی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی دبئی میں چل رہے تیسرے شیخ حمدان بن محمد بن راشد ال مكتوم ‎دبئی پیرا بیڈ منٹن چیمپین شپ2021 ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گئے ہیں

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس IANS_ARCH

دبئی: چوٹی کے ہندوستانی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی یہاں شباب الاہلی کلب میں چل رہے تیسرے شیخ حمدان بن محمد بن راشد ال مكتوم ‎دبئی پیرا بیڈ منٹن چیمپین شپ2021 ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ ٹاپ سیڈ یافتہ پرمود بھگت (ایم ایس ایس ایل 3)، پارول پرمار (ڈبلیو ایس ایس ایل 3)، کرشن ناگر، ( ایم ایس ایس ایچ 6) اور دیگر کھلاڑیوں نے جمعرات کو اپنے اپنے سنگلز اور ڈبلز مقابلے جیت کر ناک آوٹ میں جگہ بنائی۔

Published: undefined

عالمی چیمپئن پرمود بھگت نے کہا کہ ان کا اپنے سنگلز اور منوج سرکار کے ساتھ مردوں کے ڈبلز ایس ایل 3 ، ایس ایل 4 میں طلائی تمغہ اور نمبر ایک سیڈ حاصل کرنے کا ہدف ہے۔ بھگت جمعرات کو اپنے تیسرے راؤنڈ کے سنگلز میچ میں مالدیپ کے نوجوان لطیف محمد کو 21-10 21-9 سے ہرا کر مردوں کے سنگلز ایس ایل 3 کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں جہاں آج ان کا مقابلہ یوکون روکائندی سے ہوگا۔

Published: undefined

راجستھان کے کرشن ناگر نے بھی اپنے سنگلز میچ میں یوکرین کی نینا کوزلووا پر 21-22 ، 21–5 سے آسان جیت درج کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے پیرالمپکس اور ورلڈ چیمپیئن شپ سے قبل ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔دن کا سب سے یادگار مقابلہ ہندستان کے نتیش کمار کے نام رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined