کھیل

ٹوکیو پیرالمپکس: نوئیڈیا کے ضلع مجسٹریٹ سُہاس تاریخ رقم کرنے سے ایک قدم دور، تمغہ یقینی

اب تک کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی اولمپک یا پیرالمپکس کھیلوں کے بیڈمنٹن مقابلہ میں طلائی تمغہ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام نہیں دے پایا ہے، سہاس اگر فائنل میں جیت گئے تو نئی تاریخ رقم کر دیں گے۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

ٹوکیو میں چل رہے پیرالمپک کھیلوں میں ہفتہ کے روز ہندوستان کے لئے بیڈمنٹن سے بھی خوشخبری مل رہی ہے۔ نوئیڈیا کے ڈی ایم سہاس ایل یتھی راج نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں مقام حاصل کر لیا ہے۔ سہاس کے فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی بیڈمنٹن میں ہندوستان کے لئے ایک اور میڈل یقینی ہو گیا ہے۔

Published: undefined

مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن ایس ایل-4 مقاملہ کے سیمی فائنل میں سہاس نے انڈونیشیا کے فریڈی سیتوان کو سیدھے سیٹوں میں 2-0 سے شکست دی۔ سہاس نے سیمی فائنل مقابلہ محض 30 منٹ میں ہی جیت لیا۔ اب تک کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی اولمپک یا پیرالمپکس کھیلوں کے بیڈمنٹن مقابلہ میں طلائی تمغہ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام نہیں دے پایا ہے، سہاس اگر فائنل میں جیت گئے تو نئی تاریخ رقم کر دیں گے۔

Published: undefined

سائنا نہوال لندن اولمپکس 2012 میں کانسی کا تمغہ، پی وی سندھو ریو اولمپکس 2016 میں چاندی اور ٹوکیو 2020 میں کانسی کا تمغہ حاصل کر چکی ہیں۔ ہندوستان نے ٹوکیو پیرالمپکس میں اب تک 3 طلائی، 7 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ دوسری طرف پرمود بھگت بھی ایس ایل 3 کلاس کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ پرمود اور سہاس دونوں کے پاس بیڈمنٹن میں ہندوستان کا پہلا طلائی تمغہ جیتنے کا موقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے 15 تمغے یقینی ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined