ٹوکیو: جاپان کی راجدھانی ٹوکیو میں کھیلے جا رہے اولمپکس 2020 میں ہندوستان کی ہاکی ٹیم سیمی فائنل مقابلہ ہار گئی ہے۔ ٹیم انڈیا کو عالمی چیمپین بلجیم نے 2 کے مقابلہ 5 گول سے شکست دی۔ تاہم، ٹیم انڈیا کے پاس تمغہ جینے کا موقع ہنوز برقرار ہے اور اب تہ کانسی کا تمغہ جینے کے لئے میدان میں اترے گی۔
Published: 03 Aug 2021, 9:13 AM IST
آج کے میچ کی خاص بات یہ رہی کہ پہلے ہی کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے تین گول کئے۔ بلجیم نے میچ کے شروعاتی منٹوں میں ہی پینلٹی کارنر حاصل کیا اور اسے گول میں تبدیل کر دیا۔ جلد ہی ہندوستان نے بھی اس کا جواب دیا اور پینلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے مقاملہ کو برابر کر لیا۔ ہندوستان نے اس کے بعد ایک اور گول کیا اور بلجیم پر ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔ ہندوستان کے مندیپ سنگھ نے ریورس ہٹ کے ذریعے شاندار گول کیا۔
Published: 03 Aug 2021, 9:13 AM IST
دوسرے کوارٹر کی شرعات میں ہندوستان کو 2-1 سے برتری حاصل تھی تاہم بلجیم نے یکے بعد دیگرے پینلٹی کارنر حاصل کئے اور ٹیم انڈیا دباؤ میں آنے لگی۔ اس کے بعد بلجیم کے کھلاڑی الیکزینڈر ہینڈرکس نے پینلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے اسکور 2-2 سے برابر کر لیا۔
Published: 03 Aug 2021, 9:13 AM IST
تیسرے کوارٹر میں دونوں ہی ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں لیکن بعد الیکزینڈر نے ایک اور گول کر کے بلجیم کو 3-2 کی برتری دلا دی۔ چوتھے کوارٹر میں بلجیم کی ٹیم ہندوستان پر حاوی رہی اور 53ویں منٹ میں پینلٹی اسٹروک ملنے پر الیکزینڈر نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بلجیم کی برتری (4-2) کو مضبوط کر دیا۔ الیکزینڈر نے دو پینلٹی کارنرز کو گولز میں تبدیل یا اور ہینڈرکس نے ہیٹ ٹرک لگائی۔ اس کے بعد بلجیم نے ایک گول اور کیا اور میچ کو 5-2 سے اپن ے نام کر لیا۔
خیال رہے کہ یہ ہندوستان کا 49 سالوں بعد پہلا سیمی فائنل تھا۔ اتوار کے روز ہندوستان برطانیہ کو 3-1 سے شکست دے کر سیمی فائل میں داخل ہونے میں کامیاب رہا تھا۔
Published: 03 Aug 2021, 9:13 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Aug 2021, 9:13 AM IST
تصویر: پریس ریلیز