کھیل

ٹوکیو اولمپکس: سندھو نے آسان فتح کے ساتھ شروع کی اپنی مہم

پی وی سندھو کہا کہ ’’ہر ایک میچ اہم ہے اور ایک بار میں ایک ہی میچ کے بارے میں سوچنا ہے۔ میں اب اگلے حریف کے بارے میں سوچ سکتی ہوں‘‘۔

پی وی سندھ، تصویر یو این آئی
پی وی سندھ، تصویر یو این آئی SESHADRI SUKUMAR

ٹوکیو: اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی پی وی سندھو نے ٹوکیو اولمپکس میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے بیڈ منٹن مقابلوں کے گروپ جے کے اپنے پہلے میچ میں اسرائیل کی کسنیا پولیکار پووا کو اتوار کے روز مسلسل گیموں میں شکست دے دی۔

Published: undefined

سندھو نے پولیکار پووا کو محض 29 منٹ میں 21۔7، 21۔10 سے شکست دی۔ دنیا کی ساتویں نمبر کی کھلاڑی سندھو نے جیت کے بعد عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن سے کہا کہ اگرچہ میرے حریف نچلی رینکنگ کے ہیں لیکن میں یہ اندازہ نہیں لگا سکتی کہ ان سے مقابلہ آسان ہوگا۔ توجہ مرکوز رکھنا بہت ضروری ہے۔

Published: undefined

سندھو نے کہا کہ میں یہ یقینی بنانا چاہتی ہے کہ کچھ ریلیاں ہوں اور میں کورٹ کی عادی ہوجاؤں۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے سبھی اسٹروکس کھیلیں اور ان کا کورٹ پر استعمال کریں کیونکہ آپ ایک مضبوط حریف کے سامنے اچانک ایسے اسٹروک نہیں کھیل سکتے۔ آپ کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ آپ اپنے اسٹروکس اچھی طرح کھیل رہے ہیں۔

Published: undefined

موجودہ عالمی چمپئن سندھو کا اگلا گروپ مقابلہ ہانگ کانگ کی چیونگ انگان یی سے ہوگا۔ ہندوستانی کھلاڑی نے کہا ’’ہر ایک میچ اہم ہے اور ایک بار میں ایک ہی میچ کے بارے میں سوچنا ہے۔ میں اب اگلے حریف کے بارے ممیں سوچ سکتی ہوں‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined