کھیل

ٹوکیو اولمپک: خواتین میراتھن میں کینیائی رنرز نے سونے اور چاندی دونوں پر قبضہ کیا

کینیائی میراتھن رنرز پیریز جیپچیرچیر نے میراتھن میں اپنے سیزن کے بہترین وقت کو دو گھنٹے 27 منٹ 20 سیکنڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

کینیا کی رنر
کینیا کی رنر 

ٹوکیو: ٹوکیو اولمپک کھیلوں 2020 میں خواتین میراتھن کینیائی رنرز کے نام رہی۔ سونے اور چاندی کے دونوں تمغے کینیا کو ملے۔ کینیائی میراتھن رنرز پیریز جیپچیرچیر نے گزشتہ روز یہاں میراتھن میں اپنے سیزن کے بہترین وقت کو دو گھنٹے 27 منٹ 20 سیکنڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، وہیں ان کی ہم وطن اور عالمی ریکارڈ یافتہ بریگیڈ کوسگی نے دو گھنٹے 27 منٹ 36 سیکنڈ کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، لیکن وہ اپنے عالمی ریکارڈ سے بہت دور رہ گئیں۔

Published: undefined

وہیں پہلی مرتبہ مراتھن میں حصہ لی رہیں امریکہ کی لمبی دوری کی رنز مولی سیڈل اپنے سیزن کو بہترین وقت دینے میں بھی کامیاب رہیں۔ دو گھنٹے 27 منٹ 46 سیکنڈ میں میراتھن مکمل کر کے مولی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ واضح رہے کہ خواتین کی 42.195 کلومیٹر کی میراتھن دوڑ ساپورو اوڈوری پارک میں شروع اور اختتام پذیر ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined