کھیل

ٹوکیو اولمپک: حاجی پہلوان نے بجرنگ پونیا کو سیمی فائنل میں دی شکست، کانسہ کی امید برقرار

ہندوستانی پہلوان بجرنگ پونیا ایران کے مرتضیٰ غیاثی کو شکست دے کر مردوں کے فری اسٹائل 65 کلوگرام زمرے کے کشتی کے سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ٹوکیو: ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلوان بجرنگ پونیا، جن سے ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کو طلائی تمغے کی امید تھی، آج یہاں سیمی فائنل مقابلے میں اولمپک کے کانسہ تمغہ فاتح اور تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن آذربائیجان کے کھلاڑی حاجی علییف سے 12-5 سے ہارگئے۔ بجرنگ اب کانسے کے تمغہ کے لئے ریپےچیج مقابلے کے فاتح سے کھیلیں گے۔

Published: undefined

حاجی علییف کے خلاف مقابلے میں بجرنگ شروعات میں جارح نظرآئے اور انہوں نے مقابلے کا پہلا پوائنٹ علییف کو پیسیوٹی وقت کی پنالٹی ملنے سے حاصل کیا لیکن علییف نے واپسی کرتے ہوئے دو ، دو پوائنٹ حاصل کئے اور پہلے راؤنڈ کو چار-ایک کی سبقت کے ساتھ ختم کیا۔ علییف نے دوسرے راونڈ میں شاندار پوائنٹ حاصل کئے۔

Published: undefined

علییف کو اب ایک مضبوط برتری حاصل ہوچکی تھی۔ بجرنگ نے واپسی کی کوشش کی لیکن ان کے پاس علییف کی تکنیکی برتری اور طاقت کا کوئی جواب نہیں تھا۔ علییف نے پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے یہ مقابلہ 5-12 سے جیت لیا اور فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ 2018 کے عالمی چیمپئن جاپان کے تاکوٹو آٹوگارو سے ہوگا۔ اس سے پہلے بجرنگ ایران کے مرتضیٰ غیاثی کو شکست دے کر مردوں کے فری اسٹائل 65 کلوگرام زمرے کے کشتی کے سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined