کھیل

چندہ مانگ کر ایشین چیمپین شپ کھیلنے گیا مزدور کا بیٹا جے پرکاش! حاصل کیا کانسے کا تمغہ

اتراکھنڈ کے ضلع رودرپور کے جے پرکاش نے ایشین جو-جتسو (جاپان کا فنِ کشتی) چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے جو کہ 85000 روپے کا چندہ جمع کرنے کے بعد ملک کی نمائندگی کرنے گئے تھے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

رودرپور: اتراکھنڈ کے ضلع رودرپور کے جے پرکاش نے ایشین جو-جتسو (جاپان کا فنِ کشتی) چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے جو کہ 85000 روپے کا چندہ جمع کرنے کے بعد ملک کی نمائندگی کرنے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق بیٹے کے میڈل کی اطلاع ملتے ہی مزدور والد پریم چندر کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

Published: undefined

ایشین چیمپئن شپ 24 سے 28 فروری تک بنکاک کے رنگسیٹ یونیورسٹی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی تھی۔ جس میں 30 ممالک کے 500 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ بین الاقوامی جو-جِتسو کھلاڑی جے پرکاش کو چیمپئن شپ تک پہنچنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ مالی مجبوریوں کی وجہ سے انہوں نے پائی پائی جوڑ کر 85 ہزار روپے جمع کئے۔ ضلع جوجٹسو ایسوسی ایشن کے صدر بھارت بھوشن چُگ نے بھی جے اور ایک اور کھلاڑی کمل سنگھ کو تھائی لینڈ بھیجنے میں مدد کی۔

Published: undefined

کوچ رشی پال بھارتی نے بتایا کہ جے پرکاش نے جو-جتسو ایڈلٹس کانٹیکٹ ایونٹ کے 56 کلوگرام زمرے میں کوارٹر فائنل میں سنگاپور کے عاشور اشرف کو شکست دی۔ سیمی فائنل میں انہیں تھائی لینڈ کے کیڈینن کومریت کے ہاتھوں شکست کے بعد کانسی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ وہیں، کمل کو ایک پوائنٹ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ جوجتسو ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر ونے کمار نے جے کو تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined