کھیل

سعودی کلب کی ایمباپے کو 2700 کروڑ کی ریکارڈ پیشکش، کیا یورپ سے عرب منتقل ہو رہی ہے فٹبال؟

ایمباپے اور پیرس سینٹ جرمین کلب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق انہیں 2024 تک کلب کا حصہ رہنا ہے لیکن ایمباپے نے پہلے ہی توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

<div class="paragraphs"><p>فرانسیسی اسٹار فٹبال کھلاڑی کائلان ایمباپے / Getty Images</p></div>

فرانسیسی اسٹار فٹبال کھلاڑی کائلان ایمباپے / Getty Images

 
AurelienMeunier2019

الریاض: سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال نے فرانسیسی اسٹار فٹبال کھلاڑی کائلان ایمباپے کے لیے 2700 کروڑ روپے کی بولی لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ الہلال نے ایمباپے کو اپنے کلب کا حصہ بنانے کے لیے پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب کو 300 ملین یورو کی پیشکش کی ہے۔ اس پیشکش کے بعد فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمیں نے انہیں ایمباپے کے ساتھ اس پیشکش کے بارے میں بات چیت کرنے کی اجازت دے دی ہے اور اگر اس معاہدے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ اب تک کی سب سے بڑی منتقلی ہوگی۔

Published: undefined

اگر ایمباپے سعودی عرب کے کلب سے کھیلنے کے لئے راضی ہو جاتے ہیں تو فٹبال کی دنیا میں یہ ایک انقلابی قدم ہوگا کیونکہ گزشتہ سال قطر میں منعقد فٹبال کے عالمی کپ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور میسی کے بارے میں بھی ایسی ہی باتیں کی جا رہی تھیں۔ پہلے قطر میں عالمی کپ کا انعقاد ہونا اور اب ایمباپے کے تعلق سے یہ پیش کش کئے جانے کا مطلب ہے کہ فٹبال کا رخ یوروپ سے عرب دنیا کی جانب موڑ گیا ہے! ویسے بھی یورپ کے جو بڑے فٹبال کلب ہیں ان پر عرب کے شیخوں کا پیسہ چھایا ہوا ہے اور اگر وہ اپنا ہاتھ کھینچ لیں تو وہاں کے کلبوں کے لئے مشکل ہو جائے گی۔

Published: undefined

کائلان ایمباپے ایک طویل عرصے سے اپنے کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ تنازعہ میں ہیں۔ اس وجہ سے سال 2024 کے بعد کائلان ایمباپے نے کلب کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں وہ ایک آزاد ایجنٹ کے طور پر کلب چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں کلب یا تو معاہدے میں توسیع کر سکتا ہے یا موجودہ ٹرانسفر ونڈو میں اسے کسی دوسرے کلب کو فروخت کر سکتا ہے۔

Published: undefined

سعودی کلب الہلال کی جانب سے کائلان ایمباپے کے لیے 2700 کروڑ روپے کی بولی لگانے کے بعد انہیں بات کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر کائلان ایمباپے اس پیشکش کو قبول کرتے ہیں تو اس کے بعد یہ منتقلی ممکن ہو سکتی ہے۔ اسپین کے فٹ ال کلب ریال میڈرڈ نے اس سے قبل گزشتہ سال کائلان ایمباپے کے لیے 1600 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی۔کائلان ایمباپے سال 2018 سے پیرس سینٹ جرمین کلب کا حصہ ہیں اور  انہیں 1400 کروڑ روپے میں کلب میں شامل کیا گیا تھا۔ سال 2022 میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں کائلان ایمباپے نے فرانسیسی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ تاہم وہ فائنل میچ میں ارجنٹائن کے خلاف اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined