ہندوستانی ہاکی ٹیم چوتھی بار ایشیائی چمپئن بننے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے ہفتہ (12 اگست) کے روز چنئی میں ہوئے ایک دلچسپ فائنل مقابلے میں ملیشیا کو 3-4 سے شکست دے دی۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بغیر کوئی میچ ہارے چوتھی بار اس خطاب کو اپنے نام کر لیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اس سے قبل 2018 میں یہ خطاب اپنے نام کیا تھا۔
Published: undefined
آج فائنل مقابلے میں ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی آکاش دیپ سنگھ رہے جنھوں نے ٹیم کے لیے آخری گول داغا۔ ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں 7 میچ کھیلے جن میں سے 6 میں جیت حاصل ہوئی اور ایک میچ ڈرا رہا۔ چنئی کے میئر رادھا کرشنن اسٹیڈیم میں گزشتہ ایک ہفتہ سے چل رہے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کا شروع سے ہی دبدبہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں تک کہ فائنل سے پہلے لیگ راؤنڈ میں بھی اس کا ملیشیا سے سامنا ہوا تھا اور تب ہندوستانی ٹیم نے یکطرفہ کھیل میں اسے بہ آسانی ہرا دیا تھا۔ ہندوستان ٹیم کی 0-5 سے اس جیت کے باوجود فائنل کے مشکل ہونے کی امید تھی اور ایسا ہی ہوا۔ ملیشیا نے ہندوستانی ٹیم کو طویل وقت تک بیک فٹ پر رکھا، لیکن آخر میں جیت ہندوستانی ٹیم کو ہی ملی۔
Published: undefined
فائنل میچ کا آغاز انتہائی کانٹے کا تھا اور دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی دفاعی کھیل کے موڈ میں نہیں تھی۔ لگاتار حملے ہوتے رہے، لیکن پہلی کامیابی ہندوستان کو ملی جب 9ویں منٹ میں جگراج سنگھ نے پنالٹی کارنر پر گول داغا۔ ملیشیا نے حالانکہ برابری میں زیادہ وقت نہیں لیا اور 14ویں منٹ میں ابو کمال نے اس کے لیے گول کیا۔ ملیشیا نے اس کے بعد دوسرے کوارٹر میں دو گول داغ کر 1-3 کی سبقت لے لی۔ اس نے 18ویں اور 28ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر ہندوستانی گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کیا۔
Published: undefined
ڈیفنس میں ہوئی غلطیوں کے سبب ہندوستانی ٹیم کو واپسی کے لیے کافی مشقت کرنی پڑی اور ایک وقت تو ایسا لگا کہ ملیشیا اسے شکست دے دے گی۔ تیسرے کوارٹر کے 14 منٹ کے کھیل میں ہندوستان کو کوئی کامیابی نہیں ملی، جسے کپتان ہرمن پریت سنگھ (45واں منٹ) نے گول میں تبدیل کر دیا۔ پھر کچھ ہی سیکنڈ میں گرجنت سنگھ (45واں منٹ) نے ایک خوبصورت فیلڈ گول سے ٹیم کو برابر پر لا کھڑا کیا۔ اب صرف آخری 15 منٹ کا کھیل باقی تھا اور دونوں ٹیموں نے حملے کی رفتار بڑھا دی، لیکن کامیابی کسی کو نہیں ملی۔ 60 منٹ کا کھیل پورا ہونے سے صرف 4 منٹ پہلے آکاش دیپ سنگھ (56واں منٹ) نے ایک زبردست اسٹرائیک سے گیند کو ملیشیا کے گول پوسٹ میں داغ دیا اور ٹیم کو نتیجہ خیز سبقت دلا دی۔ اس کے بعد تو ہندوستان نے بچے ہوئے 4 منٹ میں ملیشیا کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا اور خطاب اپنے نام کر لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined