کھیل

ونیش پھوگاٹ کے ’سلور میڈل‘ پر فیصلہ ملتوی، اب 11 اگست کو 9.30 بجے شب تک کرنا ہوگا انتظار

سی اے ایس میں پھوگاٹ کی عرضی پر سماعت مکمل ہو چکی ہے، آج فیصلہ آنا تھا لیکن انتظار کا وقت مزید 24 گھنٹے بڑھا دیا گیا ہے، یعنی ونیش کو سلور میڈل ملے گا یا نہیں، یہ جاننے کے لیے کل تک انتظار کرنا ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سبھی کو آج شدت کے ساتھ ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کی ’سلور میڈل‘ والی عرضی پر سی اے ایس (کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹس) کے فیصلے کا انتظار تھا، لیکن یہ انتظار مزید طویل ہو گیا ہے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق آج شب 9.30 بجے فیصلہ آنا تھا، لیکن اسے ملتوی کرتے ہوئے 11 اگست کی نئی تاریخ دی گئی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ونیش پھوگاٹ کا وزن 100 گرام زیادہ ہونے کی وجہ سے 50 کلو زمرہ کے فائنل مقابلہ میں انھیں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور ٹورنامنٹ سے ڈسکوالیفائی کر دیا گیا تھا۔ اس کے خلاف ونیش نے کھیل پنچاٹ ’سی اے ایس‘ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس پر سماعت مکمل ہو چکی ہے اور بس فیصلہ صادر ہونا ہے۔ آج امید کی جا رہی تھی کہ فیصلہ سامنے آ جائے گا، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ فیصلہ 11 اگست کی شام 6 بجے (پیرس کے وقت کے مطابق) آئے گا۔ یعنی ہندوستان میں 11 اگست کی شام 9.30 بجے پتہ چل سکے گا کہ ونیش پھوگاٹ کو ’سلور میڈل‘ ملے گا یا نہیں۔ یہ فیصلہ ڈاکٹر اینابیل بینیٹ سنائیں گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سی اے ایس دنیا بھر میں کھیلوں کے لیے بنایا گیا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اس کا کام کھیل سے جڑے سبھی قانونی تنازعات کا نمٹارہ کرنا ہے۔ 1984 میں قائم یہ بین الاقوامی ادارہ کھیل سے جڑے تنازعات کو ثالثی کے ذریعہ نمٹاتا ہے۔ اس کا ہیڈکوارٹر لاجین (سوئٹزرلینڈ) میں ہے اور اس کی عدالتیں نیویارک، سڈنی اور لاجین میں واقع ہیں۔ جب اولمپک کا مقابلہ ہوتا ہے تو اس شہر میں عارضی طور پر سی اے ایس کی عدالتیں قائم کی جاتی ہیں۔ اس وقت پیرس میں یہ عدالت ہے جس میں ونیش پھوگاٹ معاملے کی سماعت ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined