کھیل

ٹینس اسٹار لینڈر پیس کو عدالت نے دیا جھٹکا، گھریلو تشدد معاملے میں کیس ہارے

عدالت نے کہا کہ اگر ریا کے ساتھ پیس اپنا گھر چھوڑنا چاہتے ہیں تو انھیں ریا کو ماہانہ کرایہ کے طور پر 50 ہزار روپے دینے ہوں گے، علاوہ ازیں انھیں 1 لاکھ روپے ہر ماہ مینٹیننس کے طور پر بھی ادا کرنا ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے ماڈل-اداکارہ ریا پلئی کے ذریعہ داخل کیے گئے گھریلو تشدد کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ریا نے 2014 میں اپنے سابق ’لیو-اِن-پارٹنر‘ لینڈر پیس کے خلاف گھریلو تشدد کا معاملہ درج کروایا تھا۔ 6 سال سے چل رہے معاملے میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کومل سنگھ راجپوت نے گزشتہ مہنے فیصلہ سنایا تھا جو اب سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ عدالت کا فیصلہ ٹینس اسٹار لینڈر پیس کے خلاف گیا ہے۔ عدالت نے انھیں ریا کو ہر مہینے 1.50 لاکھ روپے گزارہ بھتہ دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگر ریا کے ساتھ پیس اپنا شیئرڈ گھر چھوڑنا چاہتے ہیں تو انھیں ریا کو ماہانہ کرایہ کے طور پر 50 ہزار روپے دینے ہوں گے۔ اس کے علاوہ انھیں 1 لاکھ روپے ہر ماہ مینٹیننس کے طور پر بھی ادا کرنا ہوگا۔

Published: undefined

اپنے حکم میں عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر پیس کے ممبئی میں باندرا واقع گھر میں ریا رہنا چاہتی ہیں تو انھیں گزارہ بھتہ نہیں دیا جائے گا۔ لینڈر کے خلاف گھریلو تشدد کے سارے ثبوت درست پائے گئے ہیں۔ وہ کئی طریقوں سے گھریلو تشدد میں ملوث تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ریا اور لینڈر تقریباً 8 سال ’لیو-اِن-رلیشن شپ‘ میں رہے تھے۔ دونوں کی ایک بیٹھی بھی ہے جس کی کسٹڈی عدالت نے 2008 میں ریا کو سونپ دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined