کھیل

ٹاٹا ممبئی میراتھن کا 30 مئی کو انعقاد

پروکیم انٹرنیشنل حکومتی پروٹوکولز کی رہنمائی کرنے والے ماحول میں 10 کلومیٹر کی دوڑ میں محدود شرکت کے ساتھ مکمل میراتھن، ہاف میراتھن اور آن گراؤنڈ ایونٹس کا انعقاد کرے گا۔

ٹاٹا ممبئی میراتھن کی فائل تصویر/ tatamumbaimarathon.procam.in
ٹاٹا ممبئی میراتھن کی فائل تصویر/ tatamumbaimarathon.procam.in 

ممبئی: ایشیاء کے سب سے معتبر میراتھن کے پرموٹرز ’پروکیم انٹرنیشنل‘ نے اعلان کیا ہے کہ ٹاٹا ممبئی میراتھن (ٹی ایم ایم) رواں سال 30 مئی کو ہوگی۔ یہ فیصلہ ہندوستانی اور بین الاقوامی ایتھلیٹک اداروں سمیت ریاستی اور شہری حکام کے ساتھ تبادلہ خیال اور باہمی گفت و شنید کے بعد لیا گیا ہے۔ پروکیم انٹرنیشنل حکومتی پروٹوکولز کی رہنمائی کرنے والے ماحول میں 10 کلومیٹر کی دوڑ میں محدود شرکت کے ساتھ مکمل میراتھن، ہاف میراتھن اور آن گراؤنڈ ایونٹس کا انعقاد کرے گا۔

Published: undefined

ایک محدود تعداد میں لوگ اپنے مقرر کردہ مقام سے ہی ریس میں حصہ لے سکیں گے، جبکہ ہندوستان اور پوری دنیا کے شرکاء سرکاری ٹی ایم ایم 2021 ایپ کے ذریعہ اپنی من پسند جگہ سے ٹی ایم ایم میں شرکت کرسکیں گے۔ پرموٹرز تمام شرکاء، افسران، رضاکاروں اور رنگ برادری کی حفاظت پر توجہ دینے کے لئے حالات کی نگرانی کریں گے۔

Published: undefined

اس طے شدہ تاریخ سے رنرز کو تیاری کے لئے ضروری وقت ملے گا اور اس کے ذریعے وہ ٹاٹا ممبئی میراتھن کے 18 ویں ایڈیشن میں مکمل تیاری کے ساتھ حصہ لے سکیں گے۔ اس کے علاوہ، غیر سرکاری تنظیمیں، کمپنیاں اور انفرادی فنڈرس موثر انداز میں آؤٹرچ رسائی کے لئے قیمتی وقت حاصل کرسکیں گے، جس سے وہ اپنے منتخب مقاصد کے لئے رقوم اکٹھا کرسکیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined