نئی دہلی: گجرات سے تعلق رکھنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی تسنیم میر نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ 16 سال کی عمر میں وہ جونیئر بیڈمنٹن میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بن گئی ہیں۔ تسنیم گزشتہ سال کی بہترین کارکردگی کے دم پر اس مقام پر پہنچی ہیں۔ وہ ایسا کارنامہ کرنے والی ملک کی پہلی کھلاڑی ہیں۔ پی وی سندھو اور سائنا نہوال جیسی کھلاڑی بھی جونیئر سطح پر کبھی نمبر ایک کھلاڑی نہیں بن پائی تھیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے تسنیم میر نے کہا کہ انہوں نے اس کامیابی کی امید بھی نہیں کی تھی۔ تسنیم نے کہا کہ ’’میں ایسا نہیں کہہ سکتی کہ مجھے اس کی امید تھی۔ مجھے لگا کہ میں نمبر ایک نہیں بن پاؤں گی، کیونکہ ٹورنامنٹ کورونا سے متاثر ہو رہے تھے لیکن میں نے بلغاریہ، فرانس اور بلجیم میں خطاب جیتے۔ اب میں بہت خوش ہوں کہ آخرکار میں ٹاپ نمبر کی کھلاڑی بن گئی۔ یہ میرے لئے بہترین لمحات ہیں۔‘‘
Published: undefined
تسنیم نے کہا کہ ’’اب میں پوری توجہ سینئر سرکٹ پر مرکوز رکھوں گی اور اگلے ماہ ایران اور یوگانڈا میں کھیلنے کی منتظر ہوں۔ اب میرا ہدف اپنی سینئر رینکنگ کو بہتر بنانا ہے۔ اگر میں کچھ اچھی پرفارمنس کے ساتھ سال کے آخر تک ٹاپ 200 میں شامل ہو جاؤں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔‘‘
Published: undefined
تسنیم نے جو کچھ حاصل کیا، وہ سندھو اور سائنا نہوال بھی نہیں کر پائی تھیں۔ سندھو اپنے انڈر 19 دنوں کے دوران دنیا کی نمبر دو کھلاڑی تھیں۔ تلنگانہ کی سامعہ عماد فاروقی نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن وہ بھی دوسرے مقام تک ہی پہنچ سکیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز