کھیل

انگلینڈ: اکتوبر سے شائقین کو اسٹیڈیم میں انٹری ملنے کی امید

انگلینڈ کے وزیراعظم بارس جانسن نے کہا کہ ہم اکتوبر سے اسٹیڈیم میں ناظرین کو داخلہ دینے کے ساتھ ہی بزنس پروگرام سمیت کچھ ضروری کانفرنس کی اجازت دے سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لندن: کورونا بحران کے درمیان انگلینڈ کی حکومت نے ’پائلٹ پروجیکٹ‘ کے ذریعہ اکتوبر میں اسٹیڈیم میں شائقین کو داخلہ دینے کے ساتھ کھیلوں کو شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انگلینڈ میں جون کے مہینے سے ناظرین کے بغیر اسنوکر، فٹ بال، کرکٹ سمیت کچھ کھیلوں کو شروع کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

انگلینڈ کے وزیراعظم بارس جانسن نے کہا ’ ہم اکتوبر سے اسٹیڈیم میں ناظرین کو داخلہ دینے کے ساتھ ہی بزنس پروگرام سمیت کچھ ضروری کانفرنس کی اجازت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ سب پوری طرح سے محفوظ ماحول اور پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ہوگا۔

Published: undefined

انگلینڈ سے ہی 117 روز بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ مارچ میں عائد لاک ڈاون کے بعد انگلینڈ میں جون سے فٹ، کرکٹ سمیت کئی گیمز ناظرین کے بغیر شروع ہوچکے ہیں۔ یہاں ویسٹ انڈیز کے ساتھ آٹھ جولائی سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جارہی ہے جبکہ دوسرا ٹسٹ 16 جولائی سے مینچسٹر میں کھیلا جارہا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق آزمائش کے طور پر جولائی کے آخر یا اگست کے شروعات میں محدود تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ ٹرائل کے طور پر دو مرد کاؤنٹی کرکٹ دوستانہ میچ، 31 جولائی سے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ اور یکم اگست سے ہارس ریسنگ فیسٹیول میں یہ ٹرائل کیا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined