آگرہ: ہریانہ کی سونم نے ایک بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے اولمپک کی برونز میڈلسٹ پہلوان ریلوے کی ساکشی ملک کو ٹاٹا 23 ویں سینئر خاتون قومی کشتی مقابلے میں ہفتہ کو 62 کلوگرام زمرے میں ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ مقابلہ کا افتتاح اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے کیا۔ مقابلے میں سب کی نگاہیں اسٹار پہلوان ساکشی پر مرکوز تھیں۔ ساکشی فائنل تک تو پہنچیں لیکن سونم نے انہیں شکست دے دی۔ سونم کو طلائی اور ساکشی کو چاندی کا تمغہ ملا۔ اس وزن کے زمرے میں مدھیہ پردیش کی پشپا اور ہریانہ کی منیشا کو برونز میڈل ملا۔
Published: undefined
ریو اولمپکس میں برونز جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ساکشی کو ابھی تک اولمپک کوٹہ نہیں ملا ہے۔ رواں سال جولائی اگست میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے لئے اب تک صرف ایک خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے عالمی چیمپئن شپ میں برونز کی بدولت ٹوکیو اولمپک کا کوٹہ حاصل کیا ہے۔ ہندوستانی پہلوانوں کو آنے والے مہینوں میں کوٹہ حاصل کرنے کے دو مواقع ملیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز