کھیل

شوٹر منو بھاکر نے ہندوستان کو دلایا پیرس اولمپکس کا پہلا تمغہ، کانسے پر لگایا نشانہ

ہندوستانی شوٹر منو بھاکر نے شوٹنگ میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں تمغہ جیتا اور وہ اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون نشانہ باز بن گئیں

<div class="paragraphs"><p>شوٹر منو بھاکر / سوشل میڈیا</p></div>

شوٹر منو بھاکر / سوشل میڈیا

 

پیرس: ہندوستان نے پیرس اولمپکس میں اپنے تمغوں کا کھاتہ کھول لیا ہے۔ ہندوستانی شوٹر منو بھاکر نے شوٹنگ میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں تمغہ جیتا اور اس طرح وہ اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون نشانہ باز بن گئیں۔ منو نے فائنل میں کل 221.7 پوائنٹس حاصل کئے۔ اولمپک کی تاریخ میں شوٹنگ میں ہندوستان کا یہ پانچواں تمغہ ہے۔ اس مقابلہ میں کوریائی کھلاڑی اوہ یے جن نے طلائی (243.2 پوائنٹس) اور کم یجی (241.3) نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

Published: undefined

جیسے ہی منو بھاکر نے تمغہ حاصل کیا، ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شوٹر منو بھاکر کو ہر طرف سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ پی ایم مودی نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے اور ان کی جیت کو تاریخی اور ناقابل یقین قرار دیا۔

پی ایم مودی نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا، ’’بہت اچھا، پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستان کا پہلا تمغہ، کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ یہ کامیابی اور بھی خاص ہے کیونکہ وہ ہندوستان کے لیے شوٹنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون نشانہ باز بن گئی ہیں۔ ایک ناقابل یقین کامیابی!

Published: undefined

صدر دروپدی مرمو نے بھی منو بھاکر کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ’’پیرس اولمپکس میں 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ ایونٹ میں کانسے کے تمغے کے ساتھ ہندوستان کے لیے تمغے کا کھاتہ کھولنے کے لیے منو بھاکر کو دلی مبارکباد۔ وہ شوٹنگ مقابلے میں اولمپک میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ہیں۔ ہندوستان کو منو بھاکر پر فخر ہے۔ ان کا یہ کارنامہ بہت سے کھلاڑیوں بالخصوص خواتین کو متاثر کر رہا ہے۔ میری خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں کامیابیوں کی بلندیوں کو چھوئیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined