کھیل

ثانیہ مرزا کے آخری میچ پر شعیب ملک کا جذباتی ٹوئٹ

ثانیہ مرزا نے اپنا آخری میچ آسٹریلین اوپن میں روہن بوپنا کے ساتھ کھیلا تھا، جس پر ان کے شوہر شعیب ملک نے ایک جذباتی ٹویٹ کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی فائل تصویر / Getty Images</p></div>

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی فائل تصویر / Getty Images

 
Mail Today

ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن میں اپنے گرینڈ سلیم کیریئر کا آخری میچ کھیلا۔ ثانیہ اپنے ساتھی روہن بوپنا کے ساتھ مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچی تھیں، تاہم انہیں ٹائٹل میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بعد انٹرویو کے دوران ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئی تھیں۔

Published: undefined

گرینڈ سلیم میں اپنا آخری میچ کھیلنے والی ثانیہ کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔ وہیں، ثانیہ مرزا کے شوہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی ایک جذباتی ٹوئٹ کر کے ان سے بے پناہ محبت اور احترام کا اظہار کیا ہے۔ ان کے ٹوئٹ کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اسٹار جوڑے کے درمیان طلاق کی خبریں محض افواہ تھیں۔ 

Published: undefined

شعیب ملک نے ٹوئٹ میں لکھا ’’کھیلوں میں تمام خواتین کے لیے امید ہیں۔ آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر آپ پر بہت فخر ہے۔ آپ بہت سے لوگوں کے لیے تحریک ہیں، مضبوط رہیں۔ آپ کے ناقابل یقین کیریئر پر بہت بہت مبارکباد۔‘‘

یاد رہے کہ ثانیہ نے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں 6 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں۔ وہ لیانڈر پیس اور مہیش بھوپتی کے بعد ہندوستان سے سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ چند ماہ سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر بحث تھیں لیکن اس اسٹار جوڑے نے ابھی تک طلاق کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ ثانیہ کے آخری گرینڈ سلیم میچ کے بعد شعیب کے ٹوئٹ سے یہ واضح ہو گیا کہ اس وقت دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔ مزید یہ کہ شعیب ملک آج تک انسٹاگرام پر ثانیہ کے شوہر ہیں۔ بائیو میں لکھا ہے ’’سوپر وومین ثانیہ مرزا کا شوہر۔‘‘ 

Published: undefined

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ آسٹریلین اوپن میں مکسڈ ڈبلز کا فائنل ان کا آخری میچ ہو گا۔ لیکن ثانیہ آسٹریلین اوپن کے فوراً بعد ریٹائر نہیں ہوں گی۔ ثانیہ متحدہ عرب امارات میں دو اور ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔ ثانیہ سب سے پہلے ابوظہبی میں بیتھانی میٹیک کے ساتھ کھیلیں گی۔ اس کے بعد فروری میں وہ میڈیسن کیز کے ساتھ دبئی میں  ڈبلو ٹی اے 1000 ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ اس کے بعد وہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined