نئی دہلی: خواتین ریسلرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی آج عدالت میں پیشی ہوگی۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے برج بھوشن کو طلب کیا ہے۔ 1600 صفحات کی چارج شیٹ میں کئی بڑے انکشافات ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے سنگھ کے سابق اسسٹنٹ سکریٹری ونود تومر کو بھی طلب کیا ہے۔
Published: undefined
دہلی پولیس نے ملزم برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف 1600 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ مہیما رائے کے سامنے دائر کی ہے۔ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 354 کے تحت راؤز ایونیو کورٹ میں دائر کی گئی چارج شیٹ میں (عورت کی عزت کو مجروح کرنے کے ارادے سے حملہ یا مجرمانہ طاقت کا استعمال)، 354اے (جنسی تبصرے کرنا)، 354ڈی (پیچھا کرنا) کے تحت جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Published: undefined
ونود تومر پر آئی پی سی کی دفعہ 109 (افسران کو بھڑکانا)، 354، 354A، 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت جرائم کا الزام لگایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چارج شیٹ میں تقریباً 200 گواہوں کے بیانات شامل ہیں۔
سی ایم ایم نے گزشتہ ہفتے مبینہ جنسی ہراسانی کیس کو اے سی ایم ایم جسپال کی عدالت میں منتقل کیا تھا، جو ایم پی اور ایم ایل اے کے معاملات کو دیکھتے ہیں اور کہا تھا کہ منگل کو چارج شیٹ پر غور کیا جائے گا۔ جسپال نے شکایت کنندگان کے وکیل کو ہدایت کی تھی کہ وہ عدالت کی کاپی کرنے والی ایجنسی میں تصدیق شدہ کاپی کے لیے درخواست دیں۔
Published: undefined
کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں چھ بالغ پہلوانوں کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ برج بھوشن سنگھ نے مبینہ طور پر ایک کھلاڑی کو ’سپلیمنٹس‘ فراہم کرنے کی پیشکش کر کے جنسی حرکات پر مجبور کرنے کی کوشش کی، ایک اور پہلوان کو بلانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اسے بستر پع بلانے، گلے لگانے، جبکہ دوسری کھلاڑیوں پر حملہ کرنے اور انہیں نامناسب طریقے سے چھونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined