لندن: 23 بار کی گرینڈ سلیم فاتح سیرینا ولیمز فرانس کی ہارمنی ٹین سے ہار کر ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئیں۔ ہارمنی ٹین نے سینٹر کورٹ میں منگل کو ہونے والے میچ میں سیرینا کو 7-5، 1-6، 7-6(7) سے شکست دی۔ امریکی کھلاڑی نے گزشتہ سال ومبلڈن چیمپئن شپ کے ابتدائی راؤنڈ میں انجری کے باعث بیچ میں ہی نام واپس لے لیا تھا۔ کورٹ سے تقریباً ایک سال دور رہنے کے بعد، 40 سالہ سیرینا نے لندن کے گراس کورٹس میں واپسی کی تھی۔ شکست کے باوجود سیرینا مسکراتے ہوئے کورٹ سے رخصت ہوئیں۔
Published: undefined
سرینا کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی ٹین پہلی بار ومبلڈن کے مین ڈرا میں کھیل رہی تھیں۔ انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ انہوں نے سرینا کو شکست دی ہے۔ سرینا پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد کہا کہ اب وہ پریکٹس کورٹ کا رخ کریں گی اور انہیں امید ہے کہ وہ ستمبر میں ہونے والے یو ایس اوپن میں حصہ لے سکیں گی۔
Published: undefined
سرینا نے 12 ماہ بعد سنگلز مقابلے میں واپسی کی تھی لیکن وہ فرانس کی ہارمونی ٹین سے ہارکر ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئیں۔ اس سے قبل سرینا نے گزشتہ ہفتے ہی ایسٹبورن میں روتھسے انٹرنیشنل کے ذریعہ کورٹ پر واپس آئی تھیں جہاں انہوں نے عالمی نمبر دو اونس جبور کے ساتھ مل کر خواتین کے ڈبلز ایونٹ میں حصہ لیا تھا۔
Published: undefined
ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) نے بدھ کو سیرینا کے حوالے سے کہا کہ ’’اس (مقابلے) نے مجھے پریکٹس کورٹ کا رخ کرنے کی ترغیب دی ہے، کیونکہ میں برا نہیں کھیل رہی اور (جیت) کے قریب ہوں۔ میں خود سے کہہ رہی ہوں کہ سیرینا، اگرتم چاہو تو یہ کرسکتی ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز