میلبورن: 23 مرتبہ کی گرینڈ سلیم فاتح امریکہ کی سیرینا ویلیمس اور یو ایس اوپن فاتح جاپان کی ناومی اوساکا نے آج سخت مقابلے میں جیت حاصل کرتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ تیسری سیڈ آسٹریلیا کے ڈومنک تھیئم چوتھے راونڈ کا مقابلہ ہار کر باہر ہوگئے۔
Published: undefined
اپنے 24 ویں گرینڈ سلیم خطاب کی تلاش میں مصروف 10 ویں سیڈ سرینا نے ساتویں سیڈ بیلاروس کی ارینا سبالینکا کو دو گھنٹے نو منٹ میں 6-4، 2-6، 6-4 سے شکست دی۔ سرینا نے فیصلہ کن سیٹ میں بریک حاصل کرتے ہوئے، تین۔ایک کی برتری حاصل کی۔ سبالینکا نے بھی بریک حاصل کیا اور پھر اسکور 4-4 سے برابر رہا۔ سرینا نے اپنی سروس برقرار رکھتے ہوئے پانچ۔چار کی برتری حاصل کی۔ 10 ویں گیم میں سبالنکا دباؤ میں ڈبل فالٹ کرکے اپنی سروس گنوا بیٹھیں اور میچ بھی ہار گئیں۔
Published: undefined
یو ایس اوپن چیمپیئن اور تیسری سیڈ اوساکا نے دو میچ پوائنٹ بچانے کے بعد، 14 ویں سیڈ اسپین کی گاربائن مگروزا کو 4-6، 6-4، 7-5 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنالی۔ اوساکا نے یہ مقابلہ ایک گھنٹہ 55 منٹ میں جیت لیا۔ مگروزا کے پاس میچ جیتنے کا سنہری موقع تھا لیکن انہوں نے اسے گنوا دیا۔ اوساکا کا کوارٹرفائنل میں تائیوان کی 35 سال کی کھلاڑی سوویئی سے مقابلہ ہوگا جو پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کے کوارٹرفائنل میں پہنچی ہیں۔ سووئی نے چیک جمہوریہ کی مارکیٹا ووندروسووا کوصرف 68 منٹ میں 6-4 6-2 سے ہرا دیا۔
Published: undefined
مردوں کے زمرے کے ایک بڑے الٹ پھیر میں، تیسری سیڈ تھیم کو 18 ویں سیڈ بلغاریہ کے گریگور دیمیتروف نے دو گھنٹے اور ایک منٹ میں 6-4، 6-4، 6-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ دیمیتروف کا اگلا مقابلہ روسی کوالیفائر اسلن کاراتسیف سے ہوگا۔ اپنے پہلے گرینڈ سلیم میں، 27 سالہ کاراتسیف نے 20 ویں سیڈ کینیڈا کے فيلكس اوجر الياسيم کو تین گھنٹے 25 منٹ تک چلے پانچ سیٹ کے مقابلے میں 3-6 ، 1-6 ، 6-3 ، 6-3، 6-4 سے شکست دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز