الریاض: سعودی عرب نے جمعرات کو فٹ بال عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔جاپان نے عالمی کپ کے پری کوالیفائنگ مرحلے میں آسٹریلیا کو دو صفر سے شکست دے دی ہے۔اس کے بعد سعودی عرب نے قطر میں ہونے والے حتمی مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
Published: 25 Mar 2022, 10:11 AM IST
سعودی عرب اس پہلے پانچ مرتبہ فٹ بال عالمی کپ کے حتمی مقابلوں میں شرکت کرچکا ہے۔سعودی فٹ بال ٹیم نے 1994ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور وہ آخری سولہ ٹیموں میں سے ایک تھی۔
الاخباریہ نیوزچینل کے مطابق سعودی فٹ بال ٹیم عرب دنیا کی پہلی ٹیم ہے جو چھٹی مرتبہ عالمی کپ کے حتمی مقابلوں میں شرکت کا اعزازحاصل کرے گی۔ جاپان کی ٹیم بھی آسٹریلیا کو ہرا کر ساتویں مرتبہ عالمی کپ کے فائنل مقابلے کھیلنے کے مرحلے میں پہنچی ہے۔
Published: 25 Mar 2022, 10:11 AM IST
2022ء کا فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنا منٹ قطر میں 21نومبرسے 18 دسمبر تک منعقد ہوگا۔ آسٹریلیا کو اب ایشیاکے کوالیفائنگ گروپ میں تیسرے نمبر پرآنے والی ٹیم سے میچ کھیلنا ہوگا۔جیت کی صورت میں قطر میں حتمی ٹورنا منٹ میں حصہ لینے کے لیے اس کا جنوبی امریکا سے پانچویں نمبر پرآنے والی ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: 25 Mar 2022, 10:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Mar 2022, 10:11 AM IST