کھیل

سائنا نہوال نے رقم کی تاریخ، انڈونیشیا ماسٹرس 2019 کیا اپنے نام

سائنا نہوال فائنل میں پانچویں سیڈ مارین کے خلاف پہلے گیم میں 10 منٹ میں 10-4 سے پیچھے ہوگئی تھیں، مارین نے چوٹ کی وجہ سے میچ چھوڑ دیا اور اس طرح سے سائنا نے اس سال کا اپنا پہلا خطاب حاصل کرلیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جکارتہ: آٹھویں سیڈ سائنا نہوال کی قسمت نے زبردست ساتھ دیا اور انہوں نے اتوار کو فائنل میں اپنی حریف اولمپک چیمپئن اسپین کی کیرولینا مارین کے ریٹائر ہونے سے 350000 ڈالر کے انڈونیشیا ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔

سابق نمبر ایک ہندوستانی کھلاڑی فائنل میں پانچویں سیڈ مارین کے خلاف پہلے گیم میں 10 منٹ میں چار۔دس سے پیچھے ہوگئی تھیں کہ مارین نے چوٹ کی وجہ سے میچ چھوڑ دیا اور اس طرح سے سائنا نے اس سال کا اپنا پہلا خطاب حاصل کرلیا۔ سائنا پچھلی بار بھی اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی تھیں اور انہیں تئی جوینگ سے شکست کھاکر رنر اپ سے اکتفا کرنا پڑا تھا۔

Published: undefined

سائنا نے گزشتہ سال دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی اور ایشیائی کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ وہ ڈنمارک، انڈونیشیا ماسٹرس اور سید مودی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی تھیں۔

Published: undefined

سائنا نہوال نے خطاب جیتنے کے بعد کہا کہ ’’میں ابھی چوٹ سے ابری ہوں۔ میں نے اس مقابلہ میں یہ دیکھنے کے لئے حصہ لیا تھا کہ میں کتنا بہتر کر سکتی ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں ملائشیا میں سیمی فائنل اور یہاں فائنل کھیلنے میں کامیاب رہی۔

ہندوستانی کھلاڑی کا عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر کی مارین کے خلاف اب 6-6 کا کریئر ریکارڈ ہو گیا ہے۔ سائنا کو اسی مہینے ملائیشیا ماسٹرس میں مارین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سائنا گزشتہ سال مارین سے عالمی چیمپئن شپ میں بھی ہار گئی تھیں۔ سائنا نے مارین کو اس سے پہلے آخری بار اکتوبر 2017 میں ڈنمارک اوپن میں شکست دی تھی۔

یہاں فائنل میں امید تھی کہ سائنا اولمپک چیمپئن مارین کو سخت چیلنج پیش کریں گی۔ سائنا نے فائنل تک جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اس سے انہوں نے خطاب کے لئے اپنا دعوی مضبوطی سے پیش کیا تھا لیکن فائنل میں مارین نے شاندار شروعات کی اور مسلسل تین پوائنٹس حاصل کرکے تین۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔

سائنا نے اسکور دو۔پانچ کیا لیکن مارین نے مسلسل چار پوائنٹس حاصل کرکے اپنی برتری کو 2-9 پہنچا دیا۔ یہاں سے سائنا کا واپسی کرنا مشکل لگ رہا تھا کہ تبھی وہ زخمی ہو گئیں۔ تین بار عالمی چیمپئن مارین ہندوستانی کھلاڑی کے شاٹ پر واپسی لگانے کی کوشش میں اپنا گھٹنا زخمی کر بیٹھیں۔ وہ کورٹ پر لیٹ کر درد سے کراہنے لگیں۔

مارین نے چوٹ کے باوجود کھیلنا جاری رکھا اور ایک پوائنٹس جمع کیا لیکن دس۔تین کی برتری پر انہوں نے درد کی وجہ سے میچ چھوڑنا بہتر سمجھا جس سے سائنا فاتح بن گئیں۔ جیت کے بعد سائنا نے کہا کہ مارین نے اچھی شروعات کی لیکن بدقسمتی سے وہ زخمی ہوگئیں۔

اس دوران مردوں کے سنگلز کا خطاب غیر سیڈ ڈنمارک کے اینڈرس ایٹنسن نے ٹاپ سیڈ یافتہ جاپان كے کینتو موموتا کو ایک گھنٹے 19 منٹ کے مقابلے میں 21-16 14-21 21-16 سے شکست دے کر جیت لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined