کھیل

مشکل میں روس، اگلے 4 سال تک کسی بھی بڑے بین الاقوامی کھیل میں حصہ لینے پر لگی پابندی

روسادا کے پاس اب اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 21 دنوں کا وقت ہے اور اگر وہ اپیل کرتے ہیں تو اس اپیل کو کھیل پنچاٹ عدالت (سی اے ایس) میں بھیجا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے پیر کے روز ایک بڑا فیصلہ صادر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ روس اگلے چار برس تک کسی بھی بڑے بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی کرنے یا اس کی میزبانی عمل میں حصہ لینے سے محروم رہے گا۔روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (روسادا) کی نائب صدر مارگریٹا پخنوتسكا نے روسی خبر رساں ایجنسی امریکی اسپوتنک کو بتایا کہ روس کا اگلے چار برس تک کسی بھی بین الاقوامی کھیل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

Published: undefined

واڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے لوزان میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر میں متفقہ طور پر روس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے اس کے علاوہ اولمپکس اور پیرالمپك کھیلوں میں بھی روسی کھیل حکام کے حصہ لینے پر چار برس تک کی پابندی عائد کر دی ہے ۔روسادا افسر نے ساتھ ہی بتایا کہ واڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ساتھ ہی کہا ہے کہ اولمپکس، پیرالمپك اور عالمی چمپئن شپ میں روس کے صرف ان کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت ہو گی جو ڈوپنگ قوانین کے تحت مکمل طور پر درست پائے جائیں گے۔ واڈا کے فیصلے کے تحت روسی کھلاڑیوں کو اگلے چار برس تک بطور غیر جانبدار کھلاڑی حصہ لینا ہوگا اور اس دوران روس کا قومی ترانہ نہیں بجایا جائے گا۔

Published: undefined

روسادا کے پاس اب اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 21 دنوں کا وقت ہے اور اگر وہ اپیل کرتے ہیں تو اس اپیل کو کھیل پنچاٹ عدالت (سی اے ایس) میں بھیجا جائے گا۔ اس درمیان واڈا کی نائب صدر لنڈا ہیلے لینڈ نے کہا کہ چار سال کی پابندی کافی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’میں پابندی چاہتی تھی جسے ہلکے میں نہیں لیا جائے۔ صاف ستھرے کھلاڑیوں کے تئیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پابندی کو مضبوطی سے نافذ کریں۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined