کھیل

ایشیائی جونیئر باکسنگ چمپئن شپ میں روہت چمولی نے ہندوستان کو دلایا پہلا سونے کا تمغہ

جونیئر لڑکوں کے 48 کلو گرام وزن کے زمرے کے فائنل میں کھیلتے ہوئے چنڈی گڑھ کے اس مکے باز نے اس پروقار کونٹی نینٹل ایونٹ میں اپنی اثر انگیز کارکردگی جاری رکھی اور اپنے مقابلے کی جھلک پیش کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: روہت چمولی نے اتوار کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگولیا کے آٹگون بیار تُوشزیا کو 3۔2 سے ہراکر 2021 اے ایس بی سی ایشیائی جونیئر باکسنگ چمپئن شپ میں ہندوستان کو پہلا سونے کا تمغہ دلایا۔ جونیئر لڑکوں کے 48 کلو گرام وزن کے زمرے کے فائنل میں کھیلتے ہوئے چنڈی گڑھ کے اس مکے باز نے اس پروقار کونٹی نینٹل ایونٹ میں اپنی اثر انگیز کارکردگی جاری رکھی اور اپنے مقابلے کی جھلک پیش کی۔ محتاط شروعات کرنے کے بعد وقت پر اور سٹیک حملے نے روہت کو ایک قریبی مقابلے میں اپنے منگولیائی حریف کے خلاف برتری دلادی اور وہ 3۔2 سے قریبی جیت کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Published: undefined

بعد میں آج رات گورو سینی (70 کلوگرام) اور ہندوستان جون (+81 کلوگرام) اپنے اپنے زمرے میں سونے کے تمغے کے لیے مقابلہ کریں گے۔ مسکان (46 کلوگرام)، وشو راٹھی (48 کلوگرام)، تنو (52 کلوگرام)، آنچل سینی (57 کلوگرام)، نکیتا (60 کلوگرام)، ماہی راگھو (63 کلوگرام)، رودریکا (70 کلوگرام)، پرانجل یادو (75 کلوگرام)، سنجنا (81 کلوگرام) اور کیرتی (+81 کلوگرام) ملک کی 10 باکسر ہیں جو لڑکیوں کے فائنل میں حصہ لیں گے۔

Published: undefined

ہندوستان جونیئر ایونٹ میں پہلے ہی چھ کانسے کے تمغے جیت چکا ہے، جس میں دیویکا گورپڑے (50 کلوگرام)، آرزو (54 کلوگرام) اور سپریا راوت (66 کلوگرام) لڑکیوں کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں، جبکہ آشیش (54 کلوگرام)، انشول (57 کلوگرام) اور انکش ( 66 کلوگرام) لڑکوں کے زمرے میں کانسے کے تمغے جیت چکے ہیں۔

Published: undefined

متحدہ عرب امارات کے فجیرہ میں 2019 میں ہونے والی آخری ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں، ہندوستان 21 تمغوں (چھ سونے، نو چاندی اور چھ کانسے) کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ہندوستان نے لڑکیوں کے زمرے میں 13 تمغے (چار طلائی، چھ چاندی اور تین کانسے) جبکہ لڑکوں کے زمرے میں آٹھ تمغے (دو طلائی، تین چاندی اور تین کانسے) جیتے تھے۔

Published: undefined

جونیئر زمرے میں طلائی تمغہ جیتنے والوں کو 4000 امریکی ڈالر جبکہ چاندی اور کانسے کے تمغہ جیتنے والوں کو بالترتیب 2000 اور 1000 امریکی ڈالر سے نوازا جائے گا۔ وبا کی وجہ سے تقریباً دو سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والی چیمپئن شپ نے ایشیائی سطح پر ذہین نوجوان ٹیلنٹ کو بہت ضروری مسابقتی ماحول فراہم کیا ہے۔ اس مقابلے میں قزاقستان، ازبکستان اور کرغزستان جیسے مضبوط باکسنگ ممالک کے باکسرز کی موجودگی میں ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ یہ بھی پہلی بار ہے کہ دونوں عمر کے گروپ — جونیئر اور نوجوان ایک ساتھ کھیلے گئے۔

Published: undefined

پیر کو منعقد ہونے والے یوتھ ایونٹ کے فائنل میں ہندوستان کے 15 باکسر سونے کے لیے لڑیں گے۔ نویدیتا (48 کلو)، تمنا (50 کلو)، سمرن (52 کلو)، نیہا (54 کلو)، پریتی (57 کلو)، پریتی دہیہ (60 کلو)، خوشی (63 کلو)، اسنیہ (66 کلو)، خوشی (75 کلو)، تنش بیر (81 کلو) خواتین کے سیکشن میں جبکہ مردوں کے فائنل میں وشوناتھ سریش (48 کلوگرام)، وشوامتر چونگتھم (51 کلوگرام)، جے دیپ راوت (71 کلوگرام)، ونشج (64 کلوگرام) اور وشال (80 کلوگرام) کھیلیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined