کھیل

روسی میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر ریفری کی پٹائی

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس واقعے کی ریفری کے اہل خانہ نے ایک 'جسمانی حملے‘ کے طور پر ماسکو پولیس کو باقاعدہ شکایت بھی کر دی ہے اور پولیس بھی اس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے۔

روسی میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر ریفری کی پٹائی
روسی میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر ریفری کی پٹائی 

ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے ایک فٹ بال میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر ایک فٹ بالر روس کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان شیروکوف نے ریفری کی شدید پٹائی کر دی جس کے سبب ریفری کو کئی گھنٹے اسپتال میں رہنا پڑا۔ یہ میچ ایک دوستانہ فٹ بال میچ تھا جو ماسکو میں اسی ہفتے کھیلا جا رہا تھا۔ کھیل کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا کہ ریفری نے ایک مڈفیلڈ کھلاڑی کو شدید نوعیت کا فاؤل کرنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر جانے کے لیے کہہ دیا۔ یہ کھلاڑی رومان شیروکوف تھے جو ماضی میں روس کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

ریڈ کارڈ ملنے پر اس وقت انتالیس سالہ شیروکوف اتنے مشتعل ہو گئے کہ انہوں نے ہر قسم کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے پہلے ریفری کے منہ پر ایک زور دار مکہ جڑ دیا۔ پھر جب دھکا دے کر ریفری کو پہلے زمین پر گرایا اور اس کے سر پر پاؤں سے ایک زور دار کک بھی مار دی۔ یہ سب کچھ ایک میچ کے دوران ہوا، اور اس کی ویڈیو بھی بن گئی تھی۔

Published: undefined

اس واقعے کے بعد ریفری نِکیتا دانخنکوف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس جسمانی حملے کے بعد وہ کئی گھنٹے تک اسپتال میں زیر علاج رہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کس طرح ان کا منہ سوجا ہوا تھا اور ایک آنکھ پر نیل بھی پڑا ہوا تھا۔ اس فٹ بالر نے بعد میں انسٹاگرام پر اپنا ایک بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ میچ کے دوران انتہائی نامناسب رویے کے مرتکب ہوئے اور ریفری نِکیتا دانخنکوف سے دلی افسوس کے ساتھ مافی مانگتے ہیں۔

Published: undefined

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس واقعے کی ریفری کے اہل خانہ نے ایک 'جسمانی حملے‘ کے طور پر ماسکو پولیس کو باقاعدہ شکایت بھی کر دی ہے اور پولیس بھی اس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹوں میں اس حوالے سے روسی فٹ بال فیڈریشن کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Published: undefined

رومان شیروکوف کا ایک پیشہ ور فٹ بالر کے طور پر کیریئر کافی طویل تھا۔ وہ ماضی میں روسی فٹ بال کلب زَینِٹ سینٹ پیٹرزبرگ کے لیے بھی کھیلتے رہے ہیں۔ وہ اس کلب کی اس ٹیم میں بھی شامل تھے جس نے 2008 کا یوئیفا کپ جیتا تھا۔ انہوں نے کل 57 انٹرنیشنل میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی جس دوران کئی میچوں میں وہ روسی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان بھی رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined