نئی دہلی: ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو ایونٹ (نیزہ پھینکنے کا مقابلہ) میں طلائی تمغہ حاصل کر کے نیرج چوپڑا نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ نیرج چوپڑا ایتھلیٹکس میں ہندوستان کی طرف سے تمغہ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ نیرج چوپڑا کے یہ کارنامہ انجام دینے کے ساتھ ہی ان پر انعامات کی بارش ہونے لگی ہے۔ پانی پت کے رہائشی نیرج چوپڑا کو حکومت ہریانہ نے 6 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ نیز ہریانہ حکومت نے انہیں اول درجہ کی ملازمت بھی فراہم کرنے کا وعدہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ہریانہ منوہر لال کھٹر نے نیرج چوپڑا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیرج چوپڑا نے پورے ملک کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’نیرج چوپڑا نے نہ صرف تمغہ جیتا ہے بلکہ ملک کا دل بھی جیت لیا ہے۔ ملک کو اس لمحہ کا مدت طویل سے انتظار تھا۔ پورے ملک کو ان پر فخر ہے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ حکومت ہریانہ کی جانب سے اولمپکس کی شروعات سے قبل ہی اعلان کر دیا گیا تھا کہ ہریانہ کا جو بھی کھلاڑی اولمپکس کا طلائی تمغہ جیت کر آئے گا اسے 6 کروڑ روپے بطور انعام فراہم کئے جائیں گے۔ نیرج کو اول درجہ کی ملازمت کے علاوہ پنچکولہ میں فلیٹ خریدنے پر بھی حکومت رعایت فراہم کرے گی۔
Published: undefined
وہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے بھی نیرج کو ٹوکیو میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے لئے مبارک باد پیش کی ہے۔ حکومت پنجاب نے اعلان کیا کہ نیر کو 2 کروڑ روپے سے نوازا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے ٹوئٹ کیا، ’’نیرج چوپڑا آپ نے تاریخ رقم کی ہے اور ملک کو فاخر بنا دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھی نیرج چوپڑا کی کامیابی کی تعریف کی ہے۔ بی سی سی آئی نے نیرج چوپڑا کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں ایک کروڑ روپے بطور انعام فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آئی پی ایل فرینچائیزی چنئی سپر کنگز نے بھی نیرج چوپڑا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ آنند مہیندرا نے کہا ہے کہ وہ نیرج چوپڑا کو ہندوستان واپس لوٹنے پر ایک ایس یو وی 700 کار تحفہ میں دیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز